Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2005

اكستان

48 - 64
موت کی یاد کا حکم 
(  حضرت مولانامفتی محمد سلمان صاحب منصور پوری  )
	جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اُمت کو کثرت سے موت کو پیش ِنظر رکھنے کا حکم دیاہے۔
	(١)  حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آنحضرت  ۖ نے ارشاد فرمایا  :
اَکْثِرُوْا ذِکْرَھَاذِمِ اللَّذَّاتِ فَِانَّہ مَاذَکَرَہ أحَدّ  فِی ضِیْقٍ مِّنَ الْعَیْشِ اِلَّا وَسَّعَہ عَلَیْہِ وَلَا فِی سَعَةٍ اِلَّا ضَیَّقَہ عَلَیْہِ۔( رواہ البزار، شرح الصد ورللسیوطی ص ٤٧)
لذتوں کو توڑنے والی چیز یعنی موت کو کثرت سے یاد کرو اُس لیے کہ جو بھی اسے تنگی کے زمانہ میںیاد کرے گا تو اُس پر وسعت ہوگی (یعنی اُس کوطبعی سکون حاصل ہوگا کہ موت کی سختی کے مقابلہ میں ہر سختی آسان ہے) اور اگر عافیت اورخوشحالی میں موت کویاد کرے گا تو یہ اُس پر تنگی کا باعث ہوگا (یعنی موت کی یاد کی وجہ سے وہ خوشی کے زمانہ میں آخرت سے غافل ہوکر گناہوں کے ارتکاب سے بچا رہے گا)۔
	اِس حدیث سے معلوم ہوا کہ موت کی یاد ہر حال میں نفع بخش ہے۔ مصیبت کے وقت اِس کو یاد کرنے سے ہر مصیبت آسان ہوجاتی ہے ،اِسی لیے قرآن کریم میں صبر کرنے والوں کو بشارت دیتے ہوئے فرمایا گیا کہ ''یہ وہ لوگ ہیں کہ جب اِن کو کوئی مصیبت پہنچتی ہے توکہتے ہیں انا للہ وانا الیہ راجعون '' یعنی ہم اللہ ہی کے لیے ہیں اوراللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔اسی طرح جب خوشحالی اور عافیت کے وقت موت کو یاد کیا جاتا ہے تو اِس کی وجہ سے آدمی بہت سے اُن گناہوں سے محفوظ ہوجاتا ہے جن کاداعیہ عموماً خوشحالی کے زمانہ میں قوت کے ساتھ اُبھرتا ہے۔ اسی لیے حدیث بالا میں موت کو لذت توڑنے والی چیز قراردیا گیا ہے۔ 
	(٢)  حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ رسول اکرم  ۖ سے پوچھا گیا کہ ایمان والوں میں کون سا شخص سب سے زیادہ عقل مند ہے ۔آپ نے فرمایا  :
اَکْثَرُھُمْ لِلْمَوْتِ ذِکْرًا وَ اَحْسَنُھُمْ لِمَا بَعْدَہ اِسْتِعْدَادًا اُولئِکَ الْاَکْیَاسُ۔   (رواہ ابن ماجہ ٣٢٤ ، شرح الصدور ٤٣)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 9 1
4 ماں کی محبت : 9 3
5 اسلام قبول کرانے کے لیے جبر جائز نہیں ہے : 11 3
6 علامات ِقیامت 12 1
7 دلالی اور آڑھت کے احکام 27 1
8 جائیداد کی خریدوفروخت کے چند اہم مسائل : 27 7
9 (١) پلاٹ کی فائل کی خرید وفروخت : 27 7
10 (٢)قیمت کی ادائیگی سے پہلے جائیداد آگے فروخت کرنا : 28 7
11 بیعانہ کا حکم 28 7
12 گروی پر مکان لینا دینا : 29 7
13 پگڑی پر دُکان لینا دینا : 30 7
14 کرایہ پر دیتے ہوئے ایڈوانس لینا : 31 7
15 رہائش کی شرط : 32 7
16 ضروری وضاحت 34 7
17 دارالعلوم دیوبند کے خلاف مذموم پروپیگنڈہ 34 1
18 انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 36 1
19 اسلامی رشتےکے چند خاص حقوق 37 1
20 حج نہ کرنے یا حج میں تاخیر کے حیلے بہانے 38 1
21 کیا حج بڑھاپے میں کرنے کا کام ہے ؟ 39 20
22 حج سے پہلے نماز روزہ کا بہانہ : 40 20
23 حج کے بعد گناہ نہ ہوجانے کا بہانہ : 41 20
24 پہلے کچھ کھا کمالیں : 41 20
25 گھر میں حج کا ماحول نہیں : 42 20
26 پہلے والدین کو حج کرانا : 42 20
27 پہلے گھر کے سربراہ کا حج کرنا : 42 20
28 بیوی یا والدہ کو ساتھ لے جانے کا عذر : 43 20
29 اپنی شادی کا بہانہ : 43 20
30 بچیوں کی شادی کا مسئلہ : 43 20
31 بچوں کو کس کے حوالے کریں ؟ 44 20
32 کاروبار کس کے حوالے کریں ؟ 44 20
33 حج کے بجائے عمرہ کرنا : 44 20
34 اندھے کو اندھیرے میں بڑی دُور کی سوجھی 45 1
35 گلد ستۂ احادیث 46 1
36 دو چیزوں کو لازم پکڑلو 47 35
37 دو فرقوں کے لیے اسلام میں کچھ حصہ نہیں 46 35
38 موت کی یاد کا حکم 48 1
39 موت کے متعلق اصحابِ معرفت کے اقوال واحوال : 51 38
40 موت کو یاد کرنے کے بعض فوائد : 52 38
41 موت کو بھول جانے کے نقصانات : 53 38
42 موت کو یاد کرنے کے چند ذرائع : 54 38
43 (١) قبروں کی زیارت کرنا : 54 38
44 (٢) مُردوں کو نہلانا اورجنازوں میں شرکت کرنا : 55 38
45 مسئلہ تَوَسُّلْ 57 1
46 حدیث شریف سے تَوَسُّلْ کا ثبوت : 58 45
47 نبوی لیل ونہار 60 1
48 دینی مسائل 62 1
Flag Counter