ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2005 |
اكستان |
|
راہنماکی حیثیت رکھتے تھے ۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، اہل ِ ادارہ اُن کے پسماندگان بالخصوص اُن کے بھتیجے مولانا محمد امجد خان صاحب سے تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہیں۔ جامعہ مدنیہ جدید کے قدیم خادم قاری غلام سرور صاحب کے بہنوئی گزشتہ ماہ طویل عرصہ علیل رہ کر وفات پاگئے ۔ جامعہ مدنیہ جدید کے پرانے طالب علم اختر محمد بلوچستانی کے والد صاحب بھی طویل علالت کے بعد وفات پا گئے۔ جامعہ مدنیہ جدید اورخانقاہ حامدیہ میںجملہ مرحومین کے لیے ایصال ِثواب اور دُعائے مغفرت کرائی گئی، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ،آمین۔ اسلامی رشتےکے چند خاص حقوق عن أبی ھریرة قال : قال رسول اللّٰہ ۖ حق المسلم خمس رد السلام، وعیادة المریض، واتباع الجنائز ، واجابة الدعوة ، وتشمیت العاطس (رواہ البخاری ١/١٦٦ حدیث ١٢٢٦، ومسلم ٢/٢١٣ ) حضرت ابوہریرہ رضی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖنے فرمایا : ایک مسلم کے دوسرے مسلم پر پانچ حق ہیں : سلا م کا جواب دینا، بیمار کی عیادت کرنا، جنازے کے ساتھ جانا، دعوت قبول کرنا اورچھینک آنے پر '' یَرْحَمُکَ اللّٰہْ '' کہہ کے اُس کے لیے دُعائے رحمت کرنا۔