Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2005

اكستان

54 - 64
داریوں کے بارے میں سوال کیا جانا ہے ،اوراگر خدانخوستہ وہاں رضائے خداوندی کے مطابق جواب نہ ہوا تو ایسی رُسوائی ہوگی جس کے مقابلہ میں دُنیا کی ساری رُسوائیاں اوربے عزتیاں ہیچ ہیں۔ (شرح الصدور  ص٤٥)
موت کو یاد کرنے کے چند ذرائع  : 
	احادیث ِطیبہ میں جہاں موت کو یاد رکھنے کی تلقین فرمائی گئی ہے وہیں بعض ایسے اعمال کی ترغیب بھی وارد ہے جو موت کو یاد رکھنے میں مؤثر اورمعاون ہوتے ہیں  :
(١)  قبروں کی زیارت کرنا  : 
	 اِن میں سب سے اہم عمل یہ ہے کہ گاہے بگاہے عام قبرستان جا کر قبر کی زندگی اورقبر والوں کے حالات کے متعلق غور کیا جائے۔ چنانچہ ایک روایت میںآنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا  :  '' زُوْرُوا الْقُبُوْرَ فَاِنَّھَا تُذَکِّرُ الْمَوْتَ '' (مسلم شریف  ج١  ص٣١٤) قبروں کی زیارت کیا کرو اِس لیے کہ وہ موت کو یاد دلاتی ہیں۔اورایک روایت میں حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا  : 
کُنْتُ نَھَیْتَکُمْ عَنْ زِیَارَةِ الْقُبُورِ۔اَلا فَزُوْرُوْھَا فَاِ نَّھَا تُرِ قُّ الْقَلْبَ وَتُدْ مِعُ الْعَیْنَ وَتُذَکِّرُ الْاٰخِرَةَ وَلَا تَقُوْلُوْا ھُجْرًا۔(رواہ الحاکم ، شرح الصد ور  ص٤٩)
میں تمہیں پہلے قبروں پر جانے سے منع کرتا تھا مگر اب سنو! تم لوگ قبروں پر جایا کرو کیونکہ وہ دِلوں کو نرم کرتی ہیں ، آنکھ سے آنسو جاری کرتی ہیں اورآخرت کی یاد دلاتی ہیںاور کوئی فحش بات مت کہا کرو۔ 
	اس طرح کی احادیث میں قبرستان کو موجب عبرت قراردیا گیا ہے اورساتھ میں قبرستان جانے کا اصل مقصد بھی بتا دیا گیا کہ وہاں محض تفریح اورتماشہ کی غرض سے نہ جائے بلکہ اصل نیت موت کو یادکرنے اورآخرت کے استحضار کی ہونی چاہئے، مگر افسوس کا مقام ہے کہ آج ہمارے دلوں پر غفلتوں کے ایسے گہرے پردے پڑچکے ہیں اورقساوت کا ایسا مہلک زنگ لگ چکا ہے کہ اب قبرستانوں کو کھیل کود اورتماشوں کی آماجگاہ بنالیا گیا ہے، عرس کے نام سے اولیاء اللہ کی قبروں پر وہ طوفانِ بدتمیزی بپا ہوتا ہے کہ الامان الحفیظ اوراِس پر طرہ یہ کہ اِن سب کاموں کو بہت بڑے اجروثواب کے اعمال میں شامل کرنے کی شرمناک کوشش کی جاتی ہے ۔ اسی طرح آج جو قبرستان
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 9 1
4 ماں کی محبت : 9 3
5 اسلام قبول کرانے کے لیے جبر جائز نہیں ہے : 11 3
6 علامات ِقیامت 12 1
7 دلالی اور آڑھت کے احکام 27 1
8 جائیداد کی خریدوفروخت کے چند اہم مسائل : 27 7
9 (١) پلاٹ کی فائل کی خرید وفروخت : 27 7
10 (٢)قیمت کی ادائیگی سے پہلے جائیداد آگے فروخت کرنا : 28 7
11 بیعانہ کا حکم 28 7
12 گروی پر مکان لینا دینا : 29 7
13 پگڑی پر دُکان لینا دینا : 30 7
14 کرایہ پر دیتے ہوئے ایڈوانس لینا : 31 7
15 رہائش کی شرط : 32 7
16 ضروری وضاحت 34 7
17 دارالعلوم دیوبند کے خلاف مذموم پروپیگنڈہ 34 1
18 انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 36 1
19 اسلامی رشتےکے چند خاص حقوق 37 1
20 حج نہ کرنے یا حج میں تاخیر کے حیلے بہانے 38 1
21 کیا حج بڑھاپے میں کرنے کا کام ہے ؟ 39 20
22 حج سے پہلے نماز روزہ کا بہانہ : 40 20
23 حج کے بعد گناہ نہ ہوجانے کا بہانہ : 41 20
24 پہلے کچھ کھا کمالیں : 41 20
25 گھر میں حج کا ماحول نہیں : 42 20
26 پہلے والدین کو حج کرانا : 42 20
27 پہلے گھر کے سربراہ کا حج کرنا : 42 20
28 بیوی یا والدہ کو ساتھ لے جانے کا عذر : 43 20
29 اپنی شادی کا بہانہ : 43 20
30 بچیوں کی شادی کا مسئلہ : 43 20
31 بچوں کو کس کے حوالے کریں ؟ 44 20
32 کاروبار کس کے حوالے کریں ؟ 44 20
33 حج کے بجائے عمرہ کرنا : 44 20
34 اندھے کو اندھیرے میں بڑی دُور کی سوجھی 45 1
35 گلد ستۂ احادیث 46 1
36 دو چیزوں کو لازم پکڑلو 47 35
37 دو فرقوں کے لیے اسلام میں کچھ حصہ نہیں 46 35
38 موت کی یاد کا حکم 48 1
39 موت کے متعلق اصحابِ معرفت کے اقوال واحوال : 51 38
40 موت کو یاد کرنے کے بعض فوائد : 52 38
41 موت کو بھول جانے کے نقصانات : 53 38
42 موت کو یاد کرنے کے چند ذرائع : 54 38
43 (١) قبروں کی زیارت کرنا : 54 38
44 (٢) مُردوں کو نہلانا اورجنازوں میں شرکت کرنا : 55 38
45 مسئلہ تَوَسُّلْ 57 1
46 حدیث شریف سے تَوَسُّلْ کا ثبوت : 58 45
47 نبوی لیل ونہار 60 1
48 دینی مسائل 62 1
Flag Counter