Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2005

اكستان

38 - 64
حج نہ کرنے یا حج میں تاخیر کے حیلے بہانے
(  حضرت مولانا مفتی محمد رضوان صاحب  )
	بہت سے لوگوں پر حج فرض ہوچکا ہوتا ہے لیکن وہ حج ادا کرنے میں بہت غفلت اور لاپرواہی کامظاہرہ کرتے ہیں اوراِس بارے میں بے شمار حیلے بہانے اورمختلف تاویلیں پیش کرکے جان بچانے کی کوشش کرتے ہیں  حالانکہ یہ تاویلیں اوربہانے اللہ کی پکڑ اورآخرت کی رُسوائی سے نہیں بچا سکتے ۔ خوب اچھی طرح سمجھ لیجئے کہ جب کسی شخص کو اتنی استطاعت حاصل ہو جائے کہ وہ حج کرسکے تو اُس پر فوراً حج فرض ہو جاتا ہے جس کے بعد بلا شرعی معقول عذر کے تاخیر یا ٹال مٹول کرنے سے انسان گناہ گارہوتا ہے ،اورخدا نخواستہ حج کرنے سے پہلے ہی فوت ہوگیا تو پھر بہت وبال کا اندیشہ ہے۔ حج فرض ہوجانے کے بعد حج کرنے سے پہلے فوت ہوجانے پر احادیث میں بڑی سخت وعیدیں آئی ہیں اوریہ بات ظاہر ہے کہ کسی انسان کو معلوم نہیں کہ وہ کتنے عرصہ زندہ رہ سکے گا اورآئندہ اُس کو حج کرنا نصیب بھی ہو سکے گا یا نہیں بلکہ آئندہ مال بھی ہوگا یا نہیں ، لہٰذا حج فرض ہونے کے بعد جتنی جلدی ممکن ہویہ فریضہ ادا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ 
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَےْہِ وَسَلَّمَ مَنْ اَرَادَ الْحَجَّ فَلْیَتَعَجَّلْ۔ (ابوداؤد)
حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جو حج کا ارادہ کرے اُس کو جلدی کرناچاہئے۔(ابودائود)
قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَےْہِ وَسَلَّمَ تَعَجَّلُوْا اِلَی الْحَجِّ  ےَعْنِی الْفَرِ یْضَةَ فَاِنَّ اَحَدَکُمْ لَا یَدْرِیْ مَایَعْرِضُ لَہ۔(رواہ ابوالقاسم الاصبھانی،الترغیب والترھیب ج ٢ ص١٠٩ ۔کنزالعمال ج٥ ص٢٤)
 جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ فرض حج میں جلدی کرو، نہ معلوم کیا بات پیش آجائے ۔(ترغیب و تر ھیب ،کنز العمال )
	فائدہ  :  ایک اور حدیث میں ارشاد ہے کہ حج میں جلدی کرو کسی کو بعد کی کیا خبر ہے کہ کوئی مرض پیش
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 9 1
4 ماں کی محبت : 9 3
5 اسلام قبول کرانے کے لیے جبر جائز نہیں ہے : 11 3
6 علامات ِقیامت 12 1
7 دلالی اور آڑھت کے احکام 27 1
8 جائیداد کی خریدوفروخت کے چند اہم مسائل : 27 7
9 (١) پلاٹ کی فائل کی خرید وفروخت : 27 7
10 (٢)قیمت کی ادائیگی سے پہلے جائیداد آگے فروخت کرنا : 28 7
11 بیعانہ کا حکم 28 7
12 گروی پر مکان لینا دینا : 29 7
13 پگڑی پر دُکان لینا دینا : 30 7
14 کرایہ پر دیتے ہوئے ایڈوانس لینا : 31 7
15 رہائش کی شرط : 32 7
16 ضروری وضاحت 34 7
17 دارالعلوم دیوبند کے خلاف مذموم پروپیگنڈہ 34 1
18 انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 36 1
19 اسلامی رشتےکے چند خاص حقوق 37 1
20 حج نہ کرنے یا حج میں تاخیر کے حیلے بہانے 38 1
21 کیا حج بڑھاپے میں کرنے کا کام ہے ؟ 39 20
22 حج سے پہلے نماز روزہ کا بہانہ : 40 20
23 حج کے بعد گناہ نہ ہوجانے کا بہانہ : 41 20
24 پہلے کچھ کھا کمالیں : 41 20
25 گھر میں حج کا ماحول نہیں : 42 20
26 پہلے والدین کو حج کرانا : 42 20
27 پہلے گھر کے سربراہ کا حج کرنا : 42 20
28 بیوی یا والدہ کو ساتھ لے جانے کا عذر : 43 20
29 اپنی شادی کا بہانہ : 43 20
30 بچیوں کی شادی کا مسئلہ : 43 20
31 بچوں کو کس کے حوالے کریں ؟ 44 20
32 کاروبار کس کے حوالے کریں ؟ 44 20
33 حج کے بجائے عمرہ کرنا : 44 20
34 اندھے کو اندھیرے میں بڑی دُور کی سوجھی 45 1
35 گلد ستۂ احادیث 46 1
36 دو چیزوں کو لازم پکڑلو 47 35
37 دو فرقوں کے لیے اسلام میں کچھ حصہ نہیں 46 35
38 موت کی یاد کا حکم 48 1
39 موت کے متعلق اصحابِ معرفت کے اقوال واحوال : 51 38
40 موت کو یاد کرنے کے بعض فوائد : 52 38
41 موت کو بھول جانے کے نقصانات : 53 38
42 موت کو یاد کرنے کے چند ذرائع : 54 38
43 (١) قبروں کی زیارت کرنا : 54 38
44 (٢) مُردوں کو نہلانا اورجنازوں میں شرکت کرنا : 55 38
45 مسئلہ تَوَسُّلْ 57 1
46 حدیث شریف سے تَوَسُّلْ کا ثبوت : 58 45
47 نبوی لیل ونہار 60 1
48 دینی مسائل 62 1
Flag Counter