ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2005 |
اكستان |
|
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون پاکستان میں گزشتہ ماہ زلزلہ کی تباہ کاریوں کے نتیجہ میں مظفرآباد اورباغ کے علاقہ میںحضرت مولاناسیّد مفتی محمود صاحب مدظلہم کے دونوں مدرسے تقریباً مکمل طورپر تباہ ہوگئے کچھ طلباء اورطالبات بھی شہید ہوئے ۔ مولانا اوراُن کے افرادخانہ معجزانہ طورپر بال بال بچ گئے، اس عظیم حادثہ پراہلِ ادارہ جہاں مولانا کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں وہاں مولانا اوراُن کے اہل ِ خانہ کے بچ رہنے پر بارگاہ رب العزت میں شکر گزاری کے ساتھ ساتھ دعاء گو بھی ہیں کہ اللہ تعالیٰ آئندہ کے لیے ہرقسم کے شروروفتن سے محفوظ فرمائے۔ جامعہ مدنیہ جدید کے ناظم جناب مولانا یعقوب صاحب کا گائوں بھی آزاد کشمیر میں تقریباً مکمل طورپر تباہ ہو گیا ہے، اِن کی برادری کے بیس کے قریب افراد اِس موقع پر شہید ہو گئے۔ اِس کے علاوہ جامعہ مدنیہ جدید کے پڑھنے والے اُن علاقوں کے اَن گنت طلباء نامعلوم کس حال میں ہوں گے جن سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ سب ہی کے شہید ہونے والے عزیز واقارب کی مغفرت فرمائے اوراُن کو پیش آنے والے جانی نقصانات کی تلافی بھی فرمائے،آمین۔ جامعہ مدنیہ کے قدیم فاضل مولانا میاں عبدالرحمن صاحب خطیب تلوار والی مسجد انار کلی لاہور بھی اِس موقع پر زلزلہ کی تباہ کاریوں سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔بالاکوٹ میں اُن کے خاندان کے سوا سو کے قریب افراد لقمۂ اجل بن گئے اور تقریباً اتنے ہی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، مکانات کی تباہی اِس کے سوا ہے ۔خوش قسمتی سے ان کے اہلِ خانہ لاہور میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے ۔ خطیب ِاسلام حضرت مولانا اجمل خان صاحب رحمہ اللہ کے بڑے بھائی مولانا شمس الاسلام صاحب گزشتہ ماہ طویل علالت کے بعد ہری پور میں وفات پاگئے۔ مرحوم بہت نیک سیرت اوراہل ِ علاقہ کے لیے دینی