ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2005 |
اكستان |
|
دو چیزوں کو لازم پکڑلو عَنْ عَبدِ اللّٰہِ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَےْہِ وَسَلَّمَ عَلَیْکُمْ بِالشِّفَا ئَیْنِ اَلْعَسَلَ وَالْقُرْاٰنَ ۔ (ابن ماجہ ص٢٥٥ ، مشکٰوة ص٣٩١ ) حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شفاء دینے والی دو چیزوں کو اپنے اُوپر لازم کرلو، ایک شہد ، دُوسرے قرآن پاک۔ ف : حدیث پاک میں اہلِ ایمان کو دوشفاء بخش چیزوں کے لازم پکڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اِن کے لازم پکڑنے کامطلب یہ ہے کہ روزانہ شہد کے استعمال اورتلاوتِ قرآن کریم کو معمول بنایا جائے ،اِن دونوں کے معمول بنانے سے بیماریاں دُور ہوتی ہیں۔ شہد کے استعمال سے جسمانی بیماریاں دُور ہوتی ہیں اور قرآن پاک کی تلاوت سے جسمانی اور رُوحانی دونوں قسم کی بیماریاں دُور ہوتی ہیں۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے دونوں کے باعث ِشفاء ہونے کاتذکرہ فرمایا ہے ۔شہد کے بارہ میں ارشاد ہے : فِیْہِ شِفَآئ لِّلنَّاسِ (سورۂ نحل پ ١٤)شہد میں لوگوں کے لیے شفاء ہے اور قرآن پاک کے متعلق ارشادہے : قُلْ ھُوَ لِلَّذِیْنَ آمَنُوْا ھُدًی وَّشِفَائ (سُورۂ حٰم سجدہ پ٢٤)آپ فرمادیجئے کہ قرآن پاک اہلِ ایمان کے لیے ہدایت اورشفاء ہے ۔ قارئین انوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل ماہنامہ انوارِ مدینہ کے ممبر حضرات جن کو مستقل طورپر رسالہ ارسال کیا جارہا ہے لیکن عرصہ سے اُن کے واجبات موصول نہیں ہوئے اُن کی خدمت میں گزارش ہے کہ انوارِ مدینہ ایک دینی رسالہ ہے جو ایک دینی ادارہ سے وابستہ ہے اس کا فائدہ طرفین کا فائدہ ہے اور اس کا نقصان طرفین کا نقصان ہے اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ اس رسالہ کی سرپرستی فرماتے ہوئے اپنا چندہ بھی ارسال فرمادیں اوردیگر احباب کوبھی اس کی خریداری کی طرف متوجہ فرمائیں تاکہ جہاں اس سے ادارہ کو فائدہ ہو وہاں آپ کے لیے بھی صدقہ جاریہ بن سکے۔(ادارہ)