Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2005

اكستان

31 - 64
	(١) مالک دکان مروجہ کرائے پر دُکان دے اور کرایہ کا معاملہ مثلاً پانچ سال کے لیے طے کرلے۔ اگر کرایہ دس ہزار ماہانہ ہوتو وہ پانچ سال کا آدھا کرایہ شروع میں وصول کرلے جوکہ تین لاکھ روپیہ بنتا ہے ۔پھر ہر مہینے آدھا کرایہ یعنی پانچ ہزار ماہانہ لیتارہے۔ پانچ سال کے بعد چاہے تو معاملہ کی تجدید کرلے اور دوبارہ نصف کرایہ یک مشت لے لے۔ 
	(٢)  مالک دُکان اپنی آدھی دُکان کرایہ دار کے ہاتھ فروخت کردے اورآدھی دُکان کرایہ پردے دے۔ اِس صورت میں یک مشت رقم مالک کو صرف پہلی دفعہ اپنی آدھی دُکان فروخت کرنے پر ملے گی، آئندہ نہیں ملے گی۔ اگر کرایہ دار اپنا نصف حصہ کسی دوسرے کو فروخت کرے تو مالک دُکان کو شریک ہونے کی وجہ سے شفعہ کے حق کی بنیاد پراُ سے لینے کاحق حاصل ہوگا ۔ اپنے شریک کو کرائے پر دینے کے جواز کا حوالہ یہ ہے  : 
وتفسد الاجارة ایضا بالشیوع بان یوجر نصیبا من دارہ او نصیبہ من دار مشترکة من غیر شریکہ او من احد شریکیہ .......الا اذا آجر کل نصیبہ أوبعضہ من شریکہ فیجوز وجوزاہ بکل حال (درمختار ص ٣٣ ج٥)
کرایہ پر دیتے ہوئے ایڈوانس لینا  : 
	اب یہ رواج بھی چل پڑا ہے کہ مالک اپنی دکان کسی کو کرایہ پر دیتا ہے ،کرایہ عام ریٹ کے مطابق ہوتا ہے لیکن مالک کرایہ دار سے ایک بڑی رقم یک مشت ایڈوانس کے نام سے لیتا ہے ۔ کسی وقت میں یہ رقم سیکورٹی یا گروی کے طورپر لی جاتی ہوگی لیکن اب یہ قرض کے طورپر لی جاتی ہے ۔اگر سیکورٹی کے طورپر لی جائے تو یہ مالک کے پاس امانت ہوگی اوراُس کواختیار نہیں ہوگا کہ وہ اِس کو اپنے استعمال میں لا سکے ۔اور اگر وہ قرض کے طورپر ہوتو کرایہ کے معاملہ میں قرض کا مطالبہ کرنا ایک فاسد معاملہ ہے جو خود کرایہ کے معاملہ کو فاسد کردیتا ہے، لہٰذا ایڈوانس کے طورپر رقم لینے کے رواج کو ختم کرنا چاہیے اوراگر لیں تو اِس کو امانت سمجھیں اوراِس کو اپنے ا ستعمال میں نہ لائیں۔ 
	اگر کسی کو یک مشت رقم کی ضرورت ہوتو اِس کی یہ تدبیر کی جاسکتی ہے کہ کرایہ کا معاملہ مثلاً پانچ سال کے لیے کیا جائے۔ کرایہ اگر چار ہزار روپے ماہانہ ہوتو پانچ سال کا آدھا کرایہ جو ایک لاکھ بیس ہزار بنتا ہے پہلے لے لیں اورآدھا کرایہ یعنی دوہزار روپے ماہانہ لیتے رہیں۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 9 1
4 ماں کی محبت : 9 3
5 اسلام قبول کرانے کے لیے جبر جائز نہیں ہے : 11 3
6 علامات ِقیامت 12 1
7 دلالی اور آڑھت کے احکام 27 1
8 جائیداد کی خریدوفروخت کے چند اہم مسائل : 27 7
9 (١) پلاٹ کی فائل کی خرید وفروخت : 27 7
10 (٢)قیمت کی ادائیگی سے پہلے جائیداد آگے فروخت کرنا : 28 7
11 بیعانہ کا حکم 28 7
12 گروی پر مکان لینا دینا : 29 7
13 پگڑی پر دُکان لینا دینا : 30 7
14 کرایہ پر دیتے ہوئے ایڈوانس لینا : 31 7
15 رہائش کی شرط : 32 7
16 ضروری وضاحت 34 7
17 دارالعلوم دیوبند کے خلاف مذموم پروپیگنڈہ 34 1
18 انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 36 1
19 اسلامی رشتےکے چند خاص حقوق 37 1
20 حج نہ کرنے یا حج میں تاخیر کے حیلے بہانے 38 1
21 کیا حج بڑھاپے میں کرنے کا کام ہے ؟ 39 20
22 حج سے پہلے نماز روزہ کا بہانہ : 40 20
23 حج کے بعد گناہ نہ ہوجانے کا بہانہ : 41 20
24 پہلے کچھ کھا کمالیں : 41 20
25 گھر میں حج کا ماحول نہیں : 42 20
26 پہلے والدین کو حج کرانا : 42 20
27 پہلے گھر کے سربراہ کا حج کرنا : 42 20
28 بیوی یا والدہ کو ساتھ لے جانے کا عذر : 43 20
29 اپنی شادی کا بہانہ : 43 20
30 بچیوں کی شادی کا مسئلہ : 43 20
31 بچوں کو کس کے حوالے کریں ؟ 44 20
32 کاروبار کس کے حوالے کریں ؟ 44 20
33 حج کے بجائے عمرہ کرنا : 44 20
34 اندھے کو اندھیرے میں بڑی دُور کی سوجھی 45 1
35 گلد ستۂ احادیث 46 1
36 دو چیزوں کو لازم پکڑلو 47 35
37 دو فرقوں کے لیے اسلام میں کچھ حصہ نہیں 46 35
38 موت کی یاد کا حکم 48 1
39 موت کے متعلق اصحابِ معرفت کے اقوال واحوال : 51 38
40 موت کو یاد کرنے کے بعض فوائد : 52 38
41 موت کو بھول جانے کے نقصانات : 53 38
42 موت کو یاد کرنے کے چند ذرائع : 54 38
43 (١) قبروں کی زیارت کرنا : 54 38
44 (٢) مُردوں کو نہلانا اورجنازوں میں شرکت کرنا : 55 38
45 مسئلہ تَوَسُّلْ 57 1
46 حدیث شریف سے تَوَسُّلْ کا ثبوت : 58 45
47 نبوی لیل ونہار 60 1
48 دینی مسائل 62 1
Flag Counter