ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2005 |
اكستان |
|
حرف آغاز نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امابعد ! اللہ تعالیٰ نے اِس دنیا کو بندوں کے لیے آزمائش کی جگہ بنایا ہے لہٰذا وہ دے کر بھی آزماتا ہے اور لے کر بھی آزماتا ہے ، نیکوں کو بھی آزماتا ہے اوربروں کوبھی، سُنَّةَ اللّٰہِ فِی الَّذِےْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلُ وَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللّٰہِ تَبْدِیْلًا ۔(سُورة الاحزاب آیت ٦٢ ) پاکستان میں گزشتہ ماہ کی آٹھ تاریخ کو قیا مت خیز زلزلہ نے جو تباہی مچائی ہے سائنسدان اِس کو کچھ بھی نام دیں مگر یہ خدائی سنت کے دائرے سے باہر نہیں نکل سکتی۔ اس موقع پر لکھنے کو بہت کچھ ہونے کے باوجود طبیعت کچھ لکھنے پر آمادہ نہیں ۔اسی سوچ وبچار میں تھا کہ ٢٢اکتوبر کے روزنامہ نوائے وقت میں مشہور کالم نویس محترم عرفان صدیقی صاحب کا کالم '' نقش ِ خیال '' بعنوان ''خسارے کا سودا '' نظرسے گزرا جس کا ایک ایک حرف حق اورسچ اورہمارے حکمرانوں کے لیے شفاف آئینہ کی حیثیت رکھتا ہے ،اس لیے دل چاہا کہ اس کالم کو ہی حرفِ آغاز کی زینت بنا دیا جائے ،قارئین ملاحظہ فرمائیں :