Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2005

اكستان

57 - 64
مسئلہ تَوَسُّلْ
(  جناب مولانا حفظ الرحمن صاحب رحمانی  )
	موجودہ حالات میں فرقہ مماتیہ کے حضرات توسل بذات الانبیاء والا ولیاء کو شرک سمجھتے ہیں حالانکہ ان کا یہ مؤقف اوریہ نظریہ صرف اکابر علمائے دیوبند اورسلف صالحین ہی کے خلاف نہیں بلکہ قرآن وحدیث سے بھی متصادم ہے۔مسلمان کے نزدیک عقیدے کا معیار اورکسوٹی قرآن وحدیث ہے ،اپنی عقل ودماغ نہیں لیکن بڑے افسوس کی بات ہے کہ یہ حضرات قرآن وحدیث کواپنی ناقص عقل ودماغ کے تابع بنانے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ شریعت کے نقطۂ نظر سے ناجائز ہے ۔ اِن لوگوں نے باقی مسائل کی طرح مسئلہ توسل کوبھی متنازعہ بنایا ہواہے اور کفر وشرک کے فتوے صادر کرکے اپنی آخرت کو ملیا میٹ کررہے ہیں۔ آئیے معلوم کرتے ہیں کہ مسئلہ توسل کے متعلق اکابرین دیوبند اورسلف وصالحین کا نظریہ کیا ہے تاکہ فرقہ مماتیہ کے غلط اورباطل عقیدے کا پول کھل سکے۔
	مجددُالملت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرہ فرماتے ہیں کہ کسی شخص کا اللہ کے نزدیک جو مرتبہ اورمقام ہوتا ہے اُس مربتہ کی قدر اُس پر اللہ کی رحمت متوجہ ہوتی ہے۔ تو سل کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اے اللہ جتنی رحمت اِس پر متوجہ ہے اورجتنا قرب اِس کا آپ کے نزدیک ہے اُس کی برکت سے فلاں چیز مجھ کو عطا فرما کیونکہ اِس شخص سے تعلق ہے ۔ اسی طرح اعمال صالحہ کا بھی توسل آیا ہے حدیث میں، اس کا بھی یہی معنی ہے کہ اس عمل کی جو قدراللہ تعالیٰ کے نزدیک ہے اورہم نے وہ عمل کیا ہے اے اللہ بہ برکت اِس عمل کے ہم پر وہ رحمت ہو۔ (انفاس ِعیسیٰ  )
	اورحاصل توسل فی الدعا کا یہ ہے کہ اے اللہ! فلاں بندہ آپ کا موردِ رحمت ہے اورہم اس سے محبت اورعقیدت رکھتے ہیں پس ہم پر بھی رحمت فرما۔ (نشرالطیب)
	حضرات انبیاء علیہم السلام اور اولیاء عظام صلحاء کرام کے وسیلہ سے اللہ تعالیٰ سے دُعا مانگنا شرعاً جائز بلکہ قبولیت ِدُعا ہونے کی وجہ سے مستحسن وافضل ہے ۔ قرآن وحدیث کے ارشادات سے اورتصریحات سے اِس قسم کا توسل بلاشبہہ ثابت ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ۔وَلَمَّا جَآئَ ھُمْ کِتٰب مِّنْ عِنْدَ اللّٰہِ مُصَدِّق لِّمَا مَعَھُمْ وَکَانُوْا مِنْ قَبْلُ یَسْتَفْتِحُوْنَ عَلَی الَّذِےْنَ کَفَرُوْا (سورۂ بقرہ ع ١١ ) اورجو پہنچی اُن کے پاس کتاب اللہ کی طرف سے جوسچا بتلاتی ہے اِس کتاب کو جو اِن کے پا س ہے اورپہلے سے فتح مانگتے تھے کافروں پر۔'
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 9 1
4 ماں کی محبت : 9 3
5 اسلام قبول کرانے کے لیے جبر جائز نہیں ہے : 11 3
6 علامات ِقیامت 12 1
7 دلالی اور آڑھت کے احکام 27 1
8 جائیداد کی خریدوفروخت کے چند اہم مسائل : 27 7
9 (١) پلاٹ کی فائل کی خرید وفروخت : 27 7
10 (٢)قیمت کی ادائیگی سے پہلے جائیداد آگے فروخت کرنا : 28 7
11 بیعانہ کا حکم 28 7
12 گروی پر مکان لینا دینا : 29 7
13 پگڑی پر دُکان لینا دینا : 30 7
14 کرایہ پر دیتے ہوئے ایڈوانس لینا : 31 7
15 رہائش کی شرط : 32 7
16 ضروری وضاحت 34 7
17 دارالعلوم دیوبند کے خلاف مذموم پروپیگنڈہ 34 1
18 انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 36 1
19 اسلامی رشتےکے چند خاص حقوق 37 1
20 حج نہ کرنے یا حج میں تاخیر کے حیلے بہانے 38 1
21 کیا حج بڑھاپے میں کرنے کا کام ہے ؟ 39 20
22 حج سے پہلے نماز روزہ کا بہانہ : 40 20
23 حج کے بعد گناہ نہ ہوجانے کا بہانہ : 41 20
24 پہلے کچھ کھا کمالیں : 41 20
25 گھر میں حج کا ماحول نہیں : 42 20
26 پہلے والدین کو حج کرانا : 42 20
27 پہلے گھر کے سربراہ کا حج کرنا : 42 20
28 بیوی یا والدہ کو ساتھ لے جانے کا عذر : 43 20
29 اپنی شادی کا بہانہ : 43 20
30 بچیوں کی شادی کا مسئلہ : 43 20
31 بچوں کو کس کے حوالے کریں ؟ 44 20
32 کاروبار کس کے حوالے کریں ؟ 44 20
33 حج کے بجائے عمرہ کرنا : 44 20
34 اندھے کو اندھیرے میں بڑی دُور کی سوجھی 45 1
35 گلد ستۂ احادیث 46 1
36 دو چیزوں کو لازم پکڑلو 47 35
37 دو فرقوں کے لیے اسلام میں کچھ حصہ نہیں 46 35
38 موت کی یاد کا حکم 48 1
39 موت کے متعلق اصحابِ معرفت کے اقوال واحوال : 51 38
40 موت کو یاد کرنے کے بعض فوائد : 52 38
41 موت کو بھول جانے کے نقصانات : 53 38
42 موت کو یاد کرنے کے چند ذرائع : 54 38
43 (١) قبروں کی زیارت کرنا : 54 38
44 (٢) مُردوں کو نہلانا اورجنازوں میں شرکت کرنا : 55 38
45 مسئلہ تَوَسُّلْ 57 1
46 حدیث شریف سے تَوَسُّلْ کا ثبوت : 58 45
47 نبوی لیل ونہار 60 1
48 دینی مسائل 62 1
Flag Counter