Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2005

اكستان

20 - 64
مشابہ ہوگا شکل وصورت میں نہیں۔
	آپ کے متعلق تحریر کردہ رسائل میں یہ بھی ہے کہ آپ لکھنا پڑھنا نہ جانتے ہوں گے، اللہ تعالیٰ کی طرف سے از غیب علم عطا ہوگا جسے'' عِلْمِ لَدُنِّیْ''  کہاجاتا ہے۔
یَعْمَلُ فِی النَّاسِ بِسُنَّةِ نَبِیِّھِمْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَےْہِ وَسَلَّمَ وَیُلْقِی الْاِسْلَامُ بِجِرَّانِہ اِلَی الْاَرْضِ ۔ (ابو داؤد کتاب المہدی)
لوگوں میں سنت رسول  ۖ کے مطابق عمل کریں گے اوراسلام بڑے سکون کے ساتھ ساری دُنیا میں جم جائے گا ۔
	یہاں تک گزری ہوئی احادیث کا خلاصہ یہ ہے کہ اِس وقت جو دور جارہا ہے اس میں انشاء اللہ مسلمانوں کی بہتری ہوگی اسلام کی طاقت بڑھے گی مسلمانوں کی خرابیوں کا ازالہ ہوتا جائے گا ۔ مزید کمزوریاں جہاد کی برکت سے دُورہوتی جائیں گی، پورے عالم پر طویل ترین یاسخت ترین جنگ کا دور گزرے گا مسلمان اورعیسائی قریب ہوں گے اورآپس میں جنگی معاہدہ کریں گے پھر وہ شدید ترین جنگ کسی تیسرے فریق سے ہوگی اُس میں مسلم عیسائی متحدہ قوت کامیاب ہوگی، اِن اتحادیوں کی کامیابی کے بعد پھر ذرا سی بات پر عیسائی معاہدہ منسوخ کرکے برسرِپیکار ہو جائیں گے ۔مسلمان جو غالباً مادی طاقت میں ناکافی حد تک خود کفیل ہوئے ہوں گے شکست کھا جائیں گے اوربہت سے مسلم علاقے عیسائیوں کے قبضہ میں چلے جائیں گے جن میں ترکی ، اُردن اورسعود ی  عرب کا علاقہ صاف سمجھ میں آتا ہے۔ پھر لڑائی کا زور اُس علاقہ میں اورشام وفلسطین میں رہے گا، ان سب لڑائیوں میں جانی نقصان بے حد ہوگا خدا ہی جان سکتا ہے کہ یہ جنگ کس قسم کی ہوگی کن ہتھیاروں سے لڑی جائے گی، ایٹمی ہوگی یا دوسرے ہتھیاروں سے ہوگی، اُس حصہ تک خوارق ِعادات کا ظہور نہ ہوگا۔ انسان نے اس وقت تک جو مادی ریڈیائی ترقی کی ہے یا کچھ کرے گا وہ آخری حد کو پہنچ چکی ہے یا پہنچ جائے گی ،یہ ترقی بھی خوارق عادت کے مشابہ ہے اِس کے بعد ظہور مہدی سے رُوحانی خوارق کا ذکر ملتا ہے ۔
	حضرت مہدی علیہ السلام کا ظہور خلیفہ ٔوقت کے انتقال پرہوگا وہ خود مہدی ہونے کا دعویٰ نہ کریں گے لوگ پہچان کر انہیں خلیفہ بننے پر مجبور کریں گے۔ حضرت امام مہدی اسلامی افواج جمع کرکے حملہ آور عیسائیوں پر اپنے علاقے واپس لینے کے لیے جواباً حملہ کریں گے اورفتح کرتے کرتے ترکی تک پہنچیں گے جس وقت استنبول
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 9 1
4 ماں کی محبت : 9 3
5 اسلام قبول کرانے کے لیے جبر جائز نہیں ہے : 11 3
6 علامات ِقیامت 12 1
7 دلالی اور آڑھت کے احکام 27 1
8 جائیداد کی خریدوفروخت کے چند اہم مسائل : 27 7
9 (١) پلاٹ کی فائل کی خرید وفروخت : 27 7
10 (٢)قیمت کی ادائیگی سے پہلے جائیداد آگے فروخت کرنا : 28 7
11 بیعانہ کا حکم 28 7
12 گروی پر مکان لینا دینا : 29 7
13 پگڑی پر دُکان لینا دینا : 30 7
14 کرایہ پر دیتے ہوئے ایڈوانس لینا : 31 7
15 رہائش کی شرط : 32 7
16 ضروری وضاحت 34 7
17 دارالعلوم دیوبند کے خلاف مذموم پروپیگنڈہ 34 1
18 انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 36 1
19 اسلامی رشتےکے چند خاص حقوق 37 1
20 حج نہ کرنے یا حج میں تاخیر کے حیلے بہانے 38 1
21 کیا حج بڑھاپے میں کرنے کا کام ہے ؟ 39 20
22 حج سے پہلے نماز روزہ کا بہانہ : 40 20
23 حج کے بعد گناہ نہ ہوجانے کا بہانہ : 41 20
24 پہلے کچھ کھا کمالیں : 41 20
25 گھر میں حج کا ماحول نہیں : 42 20
26 پہلے والدین کو حج کرانا : 42 20
27 پہلے گھر کے سربراہ کا حج کرنا : 42 20
28 بیوی یا والدہ کو ساتھ لے جانے کا عذر : 43 20
29 اپنی شادی کا بہانہ : 43 20
30 بچیوں کی شادی کا مسئلہ : 43 20
31 بچوں کو کس کے حوالے کریں ؟ 44 20
32 کاروبار کس کے حوالے کریں ؟ 44 20
33 حج کے بجائے عمرہ کرنا : 44 20
34 اندھے کو اندھیرے میں بڑی دُور کی سوجھی 45 1
35 گلد ستۂ احادیث 46 1
36 دو چیزوں کو لازم پکڑلو 47 35
37 دو فرقوں کے لیے اسلام میں کچھ حصہ نہیں 46 35
38 موت کی یاد کا حکم 48 1
39 موت کے متعلق اصحابِ معرفت کے اقوال واحوال : 51 38
40 موت کو یاد کرنے کے بعض فوائد : 52 38
41 موت کو بھول جانے کے نقصانات : 53 38
42 موت کو یاد کرنے کے چند ذرائع : 54 38
43 (١) قبروں کی زیارت کرنا : 54 38
44 (٢) مُردوں کو نہلانا اورجنازوں میں شرکت کرنا : 55 38
45 مسئلہ تَوَسُّلْ 57 1
46 حدیث شریف سے تَوَسُّلْ کا ثبوت : 58 45
47 نبوی لیل ونہار 60 1
48 دینی مسائل 62 1
Flag Counter