ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2004 |
اكستان |
|
حضرت شیخ الہند رحمة اللہ سے نقل فرماتے تھے کہ حضرت نانوتوی قدس سرہ کا فرمانا تھا کہ اگر مدرسہ پچاس سال چل جائے تو مقصد پورا ہوگیا ۔ حضر ت شیخ الہند اس سے اپنے جہاد آزادی میں بھر پور حصہ لینے پر استدلال فرماتے تھے کہ اگر اس کی وجہ سے خدانخواستہ اب مدرسہ بند بھی ہوجائے توحرج نہیں ۔وہ مدت پوری ہوگئی ہے جو استاذ علوم کی نیت تھی ۔ حضرت نانوتوی قدس سرہ کی حیات تک بلکہ حضرت اقدس مولانا رشید احمد گنگوہی قدس سرہ کی حیات طیبہ تک بھی طلبہ کی تعداد تھوڑی ہی تھی (تقریباً ایک سوستر کیونکہ حضرت کی وفات ١٣٩٧ ء میں ہوگئی ) ۔تعداد کا اندازہ ذیل کے اعداد و شمار سے کیجئے : ١٢٨٣ھ میں ٧٨ طلبہ تھے ١٢٩٣ھ میں ١٧٨ طلبہ تھے ١٣٠٤ھ میں ١٥٩ طلبہ تھے ١٣١٢ھ میں ٢٩٣ طلبہ تھے ١٣٢٢ھ میں ٢٨٤ طلبہ تھے اس کے بعد طلبہ کی تعداد اور زیادہ بڑھتی چلی گئی حتی کہ سوسال بعد ١٣٨٢ھ میں ١٥٦٩ طلبہ ہوگئے۔(تاریخ دیوبند ص ٣٧٢) اوراب بحمداللہ ڈھائی ہزار کے قریب طلبہ ہونے لگے ہیں ۔ اللّٰہم زد فزد وتقبل واجعل سعیہم مشکورا۔(جاری ہے ) ٔٔٔٔٔٔآئیے قرآن سیکھیں (فرقہ واریت سے پاک ماحول ) برائے خواتین وحضرات فہمِ قرآن کلاس مدت 3 ماہ (روزانہ ایک گھنٹہ) بلا معاو ضہ آغاز19 جولائی 2004ء سے ہو گا کلاس(1) دی لا رئیٹ اکیڈمی فرسٹ فلور المیزان سپر سٹور شاہدرہ موڑ لاہور صبح 5:30تا6:30 کلاس (2)کامسٹ کالج بنک سٹاپ وحدت روڈ لاہور شام 7:30تا8:30 رابطہ : مولانا احمد یارلاہوری،مدیر عالمی فہم ِ قرآن( ٹرسٹ)دارالعلوم لاہور فون نمبر : 7913549موبائل 0333-4384843