ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2003 |
اكستان |
|
حاصل مطالعہ (حضرت مولانا نعیم الدین صاحب ، فاضل جامعہ مدنیہ ) رُوئے انورکو دیکھ کر ایمان لانے کی سعادت : حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ یہودیوں کے بہت بڑے عالم تھے، توراة پر عبور حاصل تھا ۔جب حضور اکرم ۖ مدینہ منورہ تشریف لائے تو حضرت عبداللہ بن سلام نے روئے انور کی زیارت کے بعد اسلام قبول کرلیا،پہلے آپ کا نام حُصَیْنْ تھا آنحضرت ۖ نے عبداللہ بن سلام نام رکھا۔ حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ اپنے اسلام لانے کا واقعہ اس طرح بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اکرم ۖ مدینہ منورہ تشریف لائے تو میں آپ کی تشریف آوری کی خبر سنتے ہی آپ کو دیکھنے کے لیے حاضر ہوا۔ ''فَلَمَّا تَبَےَّنْتُ وَجْھَہ عَرَفْتُ اَنَّہ لَیْسَ بِوَجْہٍ کَذَّابٍ '' ١ جب میں نے آپ کے چہرہ انور کو دیکھا تو مجھے معلوم ہو گیا کہ یہ چہرہ جھوٹا نہیں ہوسکتا۔ حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کی طرح اور بھی بہت سے صحابہ کرام ہیں جومحض آپ ۖ کے جمالِ جہاں آرا کے دیدار ہی سے مسلمان ہوگئے تھے ۔ اللہ تعالیٰ نے حضور اکرم ۖ کے چہرہ انور کے طفیل آپ کی اُمّت میں بھی ایسے افراد پیدا فرمائے ہیں جن کے چہرہ کے دیدار سے بہت سے غیر مسلموں کو ایمان لانے کی سعادت نصیب ہوئی ہے۔ اکابر دیوبند میں سے حضرت علامہ انور شاہ صاحب کشمیری رحمہ اللہ(م : ١٣٥٢ھ ) کی ہستی ایسی ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے ایسی پُر کشش شخصیت بنایا تھا کہ بہت سے غیر مسلم محض آپ کو دیکھ کر مسلمان ہوگئے تھے چنانچہ آپ کے تلمیذ و مسترشد حضرت مولانا محمد انوری تحریر فرماتے ہیں : ١ البدایہ والنہایة ج٣ ص٢١٠