ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2003 |
اكستان |
|
ہاتھ پر بیعت تھے وہ اپنے علاقہ کی بہت بااثر شخصیت تھے مقامی طورپر ان کی سیاسی اور دینی خدمات سے اہلِ علاقہ ان سے راہنمائی حاصل کرتے تھے یہی وجہ تھی کہ آپ کی شخصیت ہردل عزیز بنی ہوئی تھی۔ بڑے حضرت بانی ٔ جامعہ مدنیہ جدید اور ان کے خاندان سے آپ کو بے انتہا محبت تھی اپنے اس تعلق اور لگائو میں وہ بے خود تھے۔ ان کی وفات جیسے اہلِ علاقہ کے لیے ایک بڑا حادثہ ہے ویسے ہی اہلِ جامعہ کے لیے بھی ہمت شکن ہے۔ مولانا صاحب ِاولادنہ تھے۔پسماندگان میں بیوہ اور اپنے بڑے بھائی حضرت مولانا قاضی فضل ِمنان صاحب مدظلہ کو سوگوار چھوڑا۔ حضرت مولانا قاضی فضل ِمنان صاحب مدظلہ بھی اپنے علاقہ عمرزئی کی بااثر علمی شخصیت اور فاضلِ دیوبنداور حضرت مولانا السید حسین احمد مدنی کے مرید ہیں اللہ تعالیٰ ان کے سائے کوتادیر عافیت کے ساتھ سلامت رکھے ۔اہلِ جامعہ اس سانحہ پر ا ن کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ حضرت مولانا کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبرِ جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔ ٭ جامعہ مدنیہ قدیم کے پرانے نمازی اور پڑوسی جناب صادق حسین صاحب گزشتہ ماہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ مرحوم کینسر کے طویل عرصہ سے مریض تھے ۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرماکرجنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اوراُن کے پسماندگان کو صبرِ جمیل کی توفیق نصیب ہو۔ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہ ٔ حامدیہ میں تمام مرحومین کے لیے دُعائے مغفرت اور ایصالِ ثواب کرایا گیا اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ۔قارئین سے بھی دُعا کی درخواست ہے۔ بقیہ : دینی مسائل مسئلہ : جس شخص سے حروف صاف ادا نہ ہو سکتے ہوں یاکسی حرف میں تغیر و تبدل ہوتا ہوتو اس کے پیچھے صاف اور صحیح پڑھنے والے کی نماز درست نہیں۔ہاں اگرپوری قرأت میں ایک آدھ حرف ایسا واقع ہو جائے تو اقتداء صحیح ہوجائیگی۔ (جاری ہے)