ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2003 |
اكستان |
|
سلسلہ نمبر٤ قسط نمبر٢ ''الحامد ٹرسٹ''نزد جامعہ مدنیہ جدید رائے ونڈ روڈ لاہورکی جانب سے شیخ المشائخ محدثِ کبیر حضرت اقدس مولانا سیّد حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کے بعض اہم خطوط اور مضامین کو سلسلہ وار شائع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جو تاحال طبع نہیں ہوسکے جبکہ ان کی نوع بنوع خصوصیات اس بات کی متقاضی ہیں کہ افادۂ عام کی خاطر ان کو شائع کردیا جائے۔ اسی سلسلہ میں بعض وہ مضامین بھی شائع کیے جائیں گے جو بعض جرا ئد و اخبارات میں مختلف مواقع پر شائع ہو چکے ہیں تاکہ ایک ہی لڑی میں تمام مضامین مرتب و یکجا محفوظ ہو جائیں ۔(ادارہ) ( نظر ثانی و عنوانات : مولانا سےّد محمود میاں صاحب ) بانی ٔدارالعلوم دیوبندحضرت سیّد حاجی محمد عابد حسین رحمة اللہ علیہ حلم وعفو : آپ اکثر یہ فرماتے کہ جو مجھ کو صبح سے شام تک برا کہتا ہے میں اُس کو رات کو معاف کر دیتا ہوں اور یہ بھی فرمایا کرتے تھے ،فقیر وہ ہے جو برا کہنے والے کوبھی بُرا نہ کہے اور کوئی بدنی یا قلبی یا عملی تکلیف نہ پہنچائے، اس(یعنی اللہ ) کی رضا پر راضی رہے البتہ اس وقت آپ کو بہت غصہ ہوتا تھا جب آپ سے کوئی کہہ دیتا کہ فلاں نے جائز کو ناجائز اور حرام کو حلال اور حق کوناحق کیاہے ،اُس وقت توجو سامنے آتا تھا بگڑجاتے تھے مگر پھر کچھ دیر بعد غصہ رفع ہوجاتا تھا۔(تذکرة العابدین ص٨٤) صاحبِ تذکرہ نے آپ کی بہت سی کرامات لکھی ہیں اور اہلِ دیوبند میںخبر مستفیض بلکہ تواتر کے طورپر آپ کی کرامات منقول چلی آرہ ہیں رحمہ اللہ رحمة واسعة بتوفیق الہی آپ سات بار سعادتِ حج سے مشرف ہوئے۔تقبل اللّٰہ مناومنہ۔