ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2003 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت اقدس پیر و مرشدمولانا سید حامد میاںصاحب رحمہ اللہ کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقائہ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈروڈلاہور کے زیرِانتظام ماہ نامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچا یا جاتا ہے اللہ تعالی حضرت اقدس کے اس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین ) سب سے اعلیٰ قلبی اور ایمانی حالت یہ ہونی چاہیے کہ اللہ سے ڈرتے ہی رہناچاہیے اپنی خوبیوں پر نظر نہیں ہونی چاہیے بلکہ اپنی خامیاں سامنے رہنی چاہئیں تخریج و تزئین : مولانا سےّد محمود میاں صاحب کیسٹ نمبر٤١ سائیڈ بی /٨٤۔١٢۔١٤ الحمد للہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علی خیر خلقہ سیدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد! عن خباب بن الارت قال ھاجرنامع رسول اللّٰہ ۖ نبتغی وجہ اللّٰہ تعالٰی فوقع اجرنا علی اللّٰہ فمنا من مضٰی لم یا کل من اجرہ شیئاً منھم مُصعب بن عمیرقتل یوم احد فلم یوجد لہ مایکفن فیہ الانمرةًفکنا اذا غطیناراسہ خرجت رجلاہ واذا غطینارجلیہ خرج راسہ فقال النبی ۖ غطوابھا راسہ واجعلواعلی رجلیہ من الاذخرومنا من اینعت لہ ثمرتہ فھویھدبھا.( مشکٰوة شریف ج٢ ص٥٧٥) ایک صحابی حضرت خباب رضی اللہ عنہ جن کا ذکر مبارک پہلے ہوا تھا میں نے ذکر کیا تھا کہ اُن کو یہ کفارِ مکہ اتنی تکلیف دیتے تھے کہ اُن کوایک دفعہ انگاروں پر لٹا دیا جس سے اُن کا بدن جل گیا کھال جل گئی چربی نکل آئی وہ اس زمانے میں جب فتوحات ہوگئیں بہت بعد تک حیات رہے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے دورِخلافت میں اُن کی وفات ہوئی، کوفہ میں رہنے لگے تھے ۔ اللہ کی خوشنودی کے لیے ہجرت : وہ فرماتے ہیں کہ ہم نے جناب رسول اللہ ۖ کے ساتھ ہجرت کی ،مکہ مکرمہ چھوڑا مدینہ منورہ رہنے لگے رسول اللہ ۖ کے قرب کے لیے دین کے لیے نبتغی وجہ اللّٰہ تعالی اللہ تعالیٰ کی خوشنودی ہم چاہتے تھے اس لیے ہم وہاں رہنے لگے اور اس لیے ہم نے گھر بار چھوڑ دیا۔ فوقع اجرنا علی اللّٰہ تو ہمارا اجر خدا کے نزدیک ثابت ہواہے یہ رسول اللہ ۖ نے