ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2003 |
اكستان |
|
فرمایا (دُعا میں)یوں کہنا ۔ اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ (ترمذی ) ترجمہ : اے اللہ ! تو معاف کرنے والا ہے ،معافی کو پسند فرماتا ہے لہٰذا مجھے معاف فرمادے ۔ رمضان المبارک کے چار اہم کام : (١) لاالہ الا اللہ کی کثرت (٢) استغفار میں لگے رہنا (٣) جنت نصیب ہونے کا سوال (٤) دوزخ سے پناہ میںرہنے کی دُعا کرنا (فضائل رمضان بحوالہ صحیح ابن خزیمہ) ٭٭٭قارئین انوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل ماہنامہ انوارِ مدینہ کے ممبر حضرات جن کو مستقل طورپر رسالہ ارسال کیا جارہا ہے لیکن عرصہ سے اُن کے واجبات موصول نہیں ہوئے اُن کی خدمت میں گزارش ہے کہ انوارِ مدینہ ایک دینی رسالہ ہے جو ایک دینی ادارہ سے وابستہ ہے اس کا فائدہ طرفین کا فائدہ ہے اور اس کا نقصان طرفین کا نقصان ہے اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ اس رسالہ کی سرپرستی فرماتے ہوئے اپنا چندہ بھی ارسال فرمادیں اوردیگر احباب کوبھی اس کی خریداری کی طرف متوجہ فرمائیں تاکہ جہاں اس سے ادارہ کو فائدہ ہو وہاں آپ کے لیے بھی صدقہ جاریہ بن سکے۔(ادارہ) ٭٭٭