ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2003 |
اكستان |
مہاتر محمد کے جرأتمندانہ بیان سے مسلم اُمہ کے حکمرانوں پرطویل عرصہ سے طاری جمود کو اب ٹوٹ جانا چاہیے ان کے لیے یہی بہتر ہے کہ وہ اپنے ذاتی اور خاندانی مفادات پر اُمّت کے مفادات کو ترجیح دیں اور اُمّت کی عزتِ رفتہ کو بحال کرنے کے لیے ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہوجائیں اسی میں اُن کی خیر ہے بصورتِ دیگر قوی اندیشہ ہے کہ مسلم دنیا کے مظلوموں کا پیمانہ صبر لبریز ہو جائے اور اٹھنے والا سیلاب ان حکمرانوں کو بہا لے جائے اور ان کے لیے کچھ بھی باقی نہ رہے۔ ہماری اور اُمّت کے ہر دُکھی کی دُعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ مہاتر محمد کی حفاظت ودستگیری فرماتے ہوئے اُن کو ثابت قدم رکھے تاکہ وہ کامیابی کی منزل کی طرف تیزی سے قدم بڑھاتے ہوئے صلیبی اور صیہونی عزائم کے آگے بند باندھنے میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکیں ۔ ٭٭٭اکتو بر میں جامعہ مدنیہ جدید کی جس عمارت کا سنگِ بنیاد رکھا گیا تھا اُس کا مجوزہ نقشہ آئندہ شمارہ میں ملاحظہ فرمائیں (ادارہ) ٭٭٭