ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2003 |
اكستان |
|
امام کے پیچھے فلاں نماز پڑھتا ہوں ۔ (٢) امام اور مقتدی دونوں کے مکان کا ایک ہونا خواہ حقیقت میں ایک ہوں جیسے دونوں ایک ہی مسجد یا ایک ہی گھر میں کھڑے ہوں جبکہ وہ مسجد یا گھر بہت بڑے نہ ہوں یا حکم میں ایک ہوں جیسے کسی دریا کے پل پر اور آر پار جماعت قائم کی جائے اور امام پل کے اس پار ہو مگر درمیان میں برابر صفیں کھڑی ہوں تو اس صورت میں اگرچہ امام کے اور ان مقتدیوں کے درمیان میں جو پل کے دوسری طرف ہیں دریا حائل ہے اور اس وجہ سے دونوں کا مکان حقیقت میں ایک نہیں مگر چونکہ درمیان میں برابر صفیں کھڑی ہوئی ہیں اس لیے دونوں کا مکان حکماًمتحد اور ایک سمجھا جائے گا اور اقتداء صحیح ہو جائے گی۔ مسئلہ : اگر مقتدی مسجد کی چھت پر کھڑا ہو اور امام مسجد کے اندر تو درست ہے اس لیے کہ مسجد کی چھت مسجد کے حکم میں ہے اور یہ دونوں مکان حکما ًمتحد سمجھے جائیں گے ۔اسی طرح اگر کسی کی چھت مسجد سے متصل ہو اور درمیان میں کوئی چیز حائل نہ ہو تو وہ بھی حکماً مسجد سے متحد سمجھی جائے گی اوراس کے اوپر کھڑے ہوکراس امام کی اقتداء کرنا جومسجد میں نماز پڑھ رہا ہے درست ہے۔ مسئلہ : اگر مسجد بہت ہی بڑی ہو اور اسی طرح اگر گھر بہت بڑا ہو یا جنگل ہو اورامام اور مقتدی کے درمیان اتنی جگہ خالی ہو کہ جس میں دو صفیں ہوسکیں تو یہ دونوں مقام یعنی جہاں مقتدی کھڑا ہے اور جہاں امام ہے مختلف سمجھے جائیں گے اور اقتداء درست نہ ہوگی۔ مسئلہ : اسی طرح اگر امام اور مقتدی کے درمیان کوئی نہر ہو جس میں نائو وغیرہ چل سکے یا کوئی اتنا بڑا حوض ہوجس کی طہارت کا حکم شریعت نے دیا ہو یا کوئی عام گلی ہوجس میں بیل گاڑی یا اُونٹ وغیرہ نکل سکے اور درمیان میں صفیں نہ ہوں تو وہ دونوں متحد نہ سمجھے جائیں گے اور اقتداء درست نہ ہوگی ۔البتہ جو راستہ اتنا تنگ ہو کہ اس کی چوڑائی میں اُونٹ نہ آسکے تو وہ اقتداء سے مانع نہیں۔ مسئلہ : اگر دوصفوں کے درمیان میں کوئی ایسی نہر یا ایسا رہ گزر واقع ہو جائے تو اس صف کی اقتداء د رست نہ ہوگی ۔البتہ جو راستہ اتنا تنگ ہو کہ اس کی چوڑائی میں اُونٹ نہ آسکے تووہ اقتداء سے مانع نہیں ۔ مسئلہ : اگر دوصفوں کے درمیان میں کوئی ایسی نہر یا ایسا رہ گزر واقع ہو جائے تو اس صف کی اقتداء د رست نہ ہوگی جو ان چیزوں کے اس پار ہے۔ مسئلہ : پیادے کی اقتداء سوار کے پیچھے یا ایک سوار کی دوسرے سوار کے پیچھے صحیح نہیں اس لیے کہ دونوں کے مکان متحد نہیں ۔ہاں اگر ایک ہی سواری پر دونوں سوار ہوں تو درست ہے۔ (٣) مقتدی اور امام دونوں کی نماز کا مغائر نہ ہونا ۔اگر مقتدی کی نماز امام کی نماز سے مغائر ہو گی تو اقتداء