ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2003 |
¾اكستان Ù |
|
آپ کے خدام کا اللہ بھلا کرے کہ انہوں نے آپ کے مواعظ کو جمع کرکے شائع کرنے کا اہتما م کیا ہے، پیشِ نظر کتاب آپ کے مواعظ کی پانچویں جلدہے اس جلد میں حضرت کے مختلف انواع و اقسام کے سترہ مواعظ کو اکٹھا کیا گیا ہے ۔کتاب و طباعت عمدہ ہے عوام ان مواعظ سے ضرور استفادہ کریں ۔ ٭ نام کتاب : گمراہ کن عقائد و نظریات اور صراطِ مستقیم تصنیف : شہید ِاسلام حضر ت مولانا محمد یوسف لدھیانوی صفحات : ٤٨٠ سائز : ١٦/٢٣٣٦ ناشر : مکتبہ لدھیانوی ،١٨۔ سلام کتب مارکیٹ بنوری ٹائون کراچی قیمت : در ج نہیں پیشِ نظر کتاب میں شہید ِاسلام حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی کے تقریباً اٹھارہ مضامین ومقالات کو جمع کیا گیا ہے ۔ یہ مقالات آپ نے مختلف مواقع پر احقاقِ حق او ر ابطالِ باطل کے سلسلہ میں تحریر فرمائے تھے ۔اہلِ حق کے لیے حضرت کے یہ مقالات انتہائی قیمتی سرمایہ ہیں اس دورِ پر فتن میں راہِ حق کو جاننے کے لیے ان سے ضرور استفادہ کرنا چاہیے۔ ٭ نام کتاب : ارشاداتِ گنگوہی افادات : قطب الارشاد حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمة اللہ علیہ صفحات : ٢٣٢ سائز : ١٦/٢٣٣٦ ناشر : ادارہ تالیفاتِ اشرفیہ ملتان قیمت : درج نہیں زیرِ تبصرہ کتاب ''ارشادات گنگوہی '' قطب الارشاد حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمة اللہ علیہ کے گراں قدر ارشادات وملفوظات کا مجموعہ ہے جو مفتی عبدالر حیم صاحب رحیمی نے ترتیب دیا ہے اس مجموعہ میں مفتی صاحب نے