ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2003 |
اكستان |
|
اس کے علاوہ محققین نے ایک دوسری رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ایڈز کا خطرہ ،ختنہ کرانے والے بچوں کی نسبت نہ کرنے والوں میں ١٥ گنا زیادہ ہوتا ہے۔اس ٹیم میں بلجیم کے پروفیسر پیٹریاٹ ،جو اقوام متحدہ کے ایڈز پروگرام کے سربراہ ہیں ،بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ امریکن پیٹریاٹرک اکیڈمی جو ختنے کے خلاف تھی ، نے بھی ختنے کے بارے میں اس تحقیق کو سراہا ہے۔ دہلی اور سری نگر کے تحقیقاتی اداروں نے بھی کینسر کے سلسلہ میں ختنہ کے بارے میں رپورٹ دی ہے۔ ختنہ اور جدید سائنس : ختنے کے بارے میں اب تک جو ریسرچ رپورٹیں سامنے آئی ہیں ان کے مطابق ختنہ کینسر اور ایڈز کو روکنے کا ایک اہم سبب بنتا ہے ۔''دی ٹائمز آف انڈیا'' میں ٢٧ جون ١٩٩٤ء کو ا یک رپورٹ شائع ہوئی تھی ۔اس رپورٹ کے مطابق خواتین پر سری نگر اور دہلی میں ''رحم کے کینسر ''پر ایک تحقیق کی گئی ۔رپورٹ کے مطابق کوئی مسلمان خاتون رحم کے کینسر میں مبتلانہ پائی گئی ۔ڈاکٹر ایس کھنا شمالی بھارت میں قائم دھرم شالا کینسر فائونڈیشن اورریسرچ کی سیکرٹری ہیں ۔ سنٹر کے ساتھ وہ ٣٠٠ بستروں کا کینسر ہسپتال بھی چلا رہی ہیں ڈاکٹرایس کھنا نے اپنی ریسر چ رپورٹ کے بارے میں بتایا کہ بھارت میں ١٩ لاکھ خواتین کینسر کی مریض ہیں جن میں ٤٠ فیصد سے زیادہ ''رحم کی گردن ''کے کینسر میں مبتلا ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس کینسر کی تین بڑی وجوہات میں مردوں کا ختنہ نہ کرانا بھی شامل ہے۔ دوسری دو وجو ہات میں جنسی اعضاء کی صفائی نہ کرنا او ر بدکاری میں ملوث ہوناشامل ہیں۔غیر مختون (Uncipcusized)مرد کے عضو میں بیکٹریا آسانی سے پرورش پاتا ہے اور مباشرت کے وقت عورت کی طرف منتقل ہوکر رحم کی گردن کے کینسر اور دوسری جنسی بیماریاں پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے ۔مختون مرد میں ایسا ممکن نہیں ہوتا ۔کینیڈا سے شائع ہونے والے پندرہ روزہ جریدے ''کریسنٹ انٹر نیشنل ''نے اپنے شمارہ ستمبر (١٦ تا ٣٠)میں مغرب کی تحقیق کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے ۔مضمون نگار لکھتا ہے ''مغرب میں ختنہ پر بھی تنقید کی جاتی ہے۔ اسے ایک تکلیف دہ اور غیر ضروری کام سمجھا جاتا ہے ۔مسلمانوں اور یہودیوں میں ختنہ ایک مذہبی ضرورت ہے مگر جدید تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ ختنے کا صحت کے ساتھ خصوصی تعلق ہے۔'' مینی ٹویا (Manitoba)کینیڈا میں ایڈزپرریسرچ کرنے والے ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ مرد کا ختنہ ایڈز کے پھیلائو کی راہ میں ایک بڑی دیوار ثابت ہوتا ہے ۔یہ بات ڈاکٹر فرینک پلیومر اور ڈاکٹر رونالڈ نے کہی ہے۔ ڈاکٹر فرینک ایڈز ریسرچ کرنے والے ایک عالمی ادارے کےPioneer ہیں ۔ان کے ہم پیشہ ڈاکٹر ایلن رونالڈ یونیورسٹی آف مینی ٹوبامیں شعبہ مائیکرو بیالوجی کے سربراہ ہیں ۔ دونو ں محققین نے تسلیم کیاہے کہ مغرب میں ختنہ