ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2003 |
¾اكستان Ù |
|
سائز : ٨/٢٠٢٦ ناشر : ادارہ اشاعتِ الاسلام برطانیہ : حافظ عبدالرحیم میاں ١١١۔ایف ٣۔٢۔ ناظم آباد نمبر٣ کراچی نمبر١٨ قیمت : درج نہیں اللہ تعالیٰ سے مراد یں مانگنے اور مشکلیں حل کروانے کا بہترین ذریعہ دُعاء ہے۔ دُعاء سے جہاں حاجات پوری اور مشکلات حل ہوتی ہیں وہیں اللہ کی طرف سے دعا مانگنے پر اجر وثواب بھی ملتا ہے۔کتاب وسنت میں بہت سی دُعائیں ذکر کی گئی ہیں جن کا پڑھنا نہایت ہی مفید او ربابرکت ہے ،عام آدمی کے لیے کتاب وسنت سے براہِ راست ان دُعائوںکا اخذ کرنا چونکہ مشکل ہے اس لیے ہردو ر میں علمائِ اُمت دُعائوں پر مشتمل کتابیں لکھتے رہے ہیں ،زیرِتبصرہ کتاب بھی اسی سلسلہ کی ایک مبارک کڑی ہے ۔ مؤلف زید مجدھم نے اس کتاب میں درج ذیل سات ابواب قائم فرمائے ہیں باب اول دُعا ء اور اس کے احکام و آداب ، باب دوم قران مجید کی دُعائیں ،باب سوم اسماء اللہ الحسنیٰ ، باب چہارم اسم اعظم، باب پنجم اللہ تعالیٰ کی تعریف کے کلمات، باب ششم درود وسلام، باب ہفتم توبہ و استغفار ۔ان ساتوں ابواب میں سے ہر باب کو مصنف نے علیحدہ رنگ کے کاغذ میں درج کیا ہے اس طرح کتاب سات مختلف رنگ کے کاغذوں سے مزین ہو گئی ہے۔ کتاب حسنِ معنوی کے ساتھ ساتھ حسنِ ظاہری سے بھی آرستہ ہے۔ ادعیہ و اوراد سے تعلق رکھنے والے حضرات کے لیے یہ کتاب یقینا خاصہ کی چیز ہے۔ ٭ نام کتاب : اصلاحی مواعظ ،جلد پنجم افادات : شہیدِ اسلام حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی صفحات : ٣٤٤ سائز : ١٦/٢٣٣٦ ناشر : مکتبہ لدھیانوی، ١٨ ۔سلام کتب مارکیٹ بنوری ٹائون کراچی قیمت : درج نہیں شہید ِ اسلام حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی رحمہ اللہ کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں، اللہ تعالیٰ نے آپ کو جہاں تصنیف و تالیف کا ملکہ عطا فرمایا تھاوہیں آپ کی زبان و بیان میں تاثیر بھی رکھی تھی ۔آپ کے مواعظ جہاں رشد و ہدایت کا باعث ہوتے تھے وہیں ان میں بیش قیمت معلومات بھی ہوتی تھیں۔