ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2003 |
اكستان |
|
ور بزرگوں کو خوشی ہو گی ۔اس سعادت مندی کی مجھے بے حدخواہش ہے کہ تم ان کتابوں کی خدمت کرو، جو روپیہ خرچ کرو انھیں ضرورتوں میں یا کھائو۔ قرض کبھی نہ لو ، ہو تو خر چ کرو ، ورنہ صبر کرو،طالب علم یوں ہی علم حاصل کرتے ہیں ،تمہارے بزرگو ں نے بہت کچھ مصیبتیں جھیلی ہیں،اس وقت کی تکلیف باعثِ فخر سمجھو، جو ضرورت ہو ہمیں لکھو،میں جس طرح ممکن ہوگا پورا کروں گی ، خدا مالک ہے مگر قرض نہ کرنا ، یہ عادت ہلاک کرنے والی ہے ، اگر وفائے وعدہ کرو تو کچھ حرج نہیں ۔صحابہ نے قرض لیا ہے مگر ادا کر دیا ہے ،ہم کون چیز ہیں ۔علی ،یہ بھی تمہاری سعادت مندی ہے کہ میری نصیحت پر عمل کرو۔ حلوہ ا بھی تیار نہیں ہو سکا ،انشاء اللہ تعالیٰ موقع ملتے ہی تیار کرکے بھیجوں گی اطمینان رکھو۔ بہت جلد خیریت کی اطلاع دو اگر دیر کرو گے تو میں سمجھوں گی کہ میری نصیحت تمہیں ناگوار ہوئی ، انشاء اللہ تعالیٰ رمضان شریف میں تم سے وعظ کہلائوں گی ۔اللہ تعالیٰ میری خواہش سے زیادہ تمہیں توفیق دے کہنے کی اور تمہارا کلام پُراثر اور خدا کی خوشی ورضامندی کے قابل ہو ،آمین اللّٰھم اتنی افضل ماتوتی عبادک الصالحین باقی خیریت ہے،تم خدا کی رحمت سے تیار رہو، تم نے وعدہ بھی کیاہے۔ تمہاری والدہ ( اسلام میں عورت کا درجہ ص٢٧٩) ٭ بقیہ : درس ِ حدیث ہجرت میں پہل اعزاز ہے : تو فرمایا ان علیا سبقک با لہجرة علی نے آپ سے سبقت کی ہے ہجرت میں ٥ انھوں نے ہجرت کی ہے آپ نے ہجرت نہیں کی ایک روایت میں یہ آتا ہے کہ یہ سفر کرکے آہی رہے تھے جو جناب رسول اللہ ۖ فتح مکہ کے موقعہ پر لشکر مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کی طرف تشریف لے جا رہے تھے تو راستے میں یہ مل گئے انہیں آپ پھر واپس لے آئے ساتھ ساتھ تو آقائے نامدار ۖ نے مساوات کا درس دیا ہے چھوٹے بڑے سب کے ساتھ شفقت اور یکساں سلوک جو اُنکے مناسب ہو جس سے اُن کا تعلق اور محبت بڑھے ۔احساس کمتری ، چھوٹے پن غریب ہونے کا احساس جو ہے وہ جاتا رہے یہ تمام سنتیں رسول اللہ ۖ کی آج تک محفوظ ہیں اور ان سب پر مسلمانوں کو عمل کرنا چاہیے اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق عطا فرمائے۔(اختتامی دعا)۔۔۔۔۔۔۔۔ ٥ مشکٰوة ص٥٧٢