Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2003

اكستان

57 - 67
  اسلام امنِ عالم کا علمبردار ہے 
(مسز طاہرہ کوکب ممبر کراچی سٹی ڈسٹرکٹ کونسل کراچی)
	آج دنیا کی تمام قومیں اخلاقی پستی کے بھنور میں روز بروز پستی کی طرف چلی جا رہی ہیں ۔اخلاقی سطح پر نظر ڈالیں تو اچھے اور برے کی تمیز بالکل ختم ہو چکی ہے خود غرضی اورحرص و ہوس نے لوگوں کو بری طرح اندھا کر دیا ہے وہ اپنے تھوڑے سے فائدے کے لیے دوسرے کو بڑے سے بڑا نقصان پہنچا نے سے گریز نہیں کرتے ۔
	خود غرضی کے اس معاشرے میں مذہب اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جو ان سب برائیوں کی روک تھام کرتا ہے کیونکہ اس کی نگاہ برائیوں کی جڑ یعنی نفس کی اصلاح پر ہوتی ہے ۔اگر دنیا کا ہر انسان اپنے نفس کی اصلاح کرلے تو زندگیاں سنور جاتی ہیں اور خوشی کی فضا عام ہو کر انسانیت کو پھلنے پھولنے کا موقع دیتی ہے۔
	اسلام وہ واحد مذہب ہے جو حقیقت میں دنیا کے تمام انسانوں کو امن کی دعوت دیتا ہے او ر یہ شروع سے آخر تک امن و سلامتی ہے ۔لغت کے اعتبار سے اسلام کے معنی صلح کرنے والا اور فرماں بردار ہونا ہے ۔صلح وسلامتی اور امن ہی کا نام اسلام ہے۔
	روز مرہ زندگی میں جب دو مسلمان آپس میں مصافحہ کرتے ہیں تو ایک دوسرے کو السلام علیکم کہتے ہیں یعنی تم پر سلامتی ہو اور دوسرا اس کے جواب میں کہتا ہے وعلیکم السلام یعنی تم پر بھی سلامتی ہو۔یہ اسلام کا طریقہ ہے تمام دنیا کے لوگ اسلام کی امن پسندی کو مانتے رہے ہیں اسلام وہ مذہب ہے جو کسی پر سخی کے ساتھ نہیں منوایا گیا۔
قرآن مجید میں ارشاد ہوتا ہے  : 
	 ''دین کے بارے میں کسی پر کوئی زبردستی نہیں ''۔(البقرہ آیت نمبر ٢٥٦)
	سرورِ کائنات  ۖ نے جب اللہ کا پیغام لوگوں تک پہنچایا لوگ جوق در جوق اسلام میں داخل ہونے لگے اس وقت ہمارے نبی  ۖ کے پاس کوئی حکومت اور نہ کوئی جنگی طاقت اور نہ کوئی مال وجائید اد تھی یہ سب کچھ مال و دولت ان لوگوں کے پاس تھا جو لوگ اسلام کے مخالفوں میں سے تھے اور جولوگ اسلام قبول کرتے ان پر اپنی دولت کے غرور میں ظلم و تشدد کرتے رہے یہ ظلم ڈھانے کا سلسلہ تیرہ برس جاری رہا یہاں تک کہ اللہ پاک نے اپنے پیارے نبی  ۖ کو مکہ سے مدینے کی طرف ہجرت کرنے کا حکم دے دیا۔
	ہمارے پیغمبر خدا  ۖ اور مسلمانوں نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق مکہ سے مدینہ طیبہ کو ہجرت کی۔تاریخ اس بات کی گواہ ہے اسلام سے قبل پوری دنیا میں جہالت کا راج تھا ۔اخلاقی ،مذہبی ،معاشرتی حالات نہایت خراب تھے

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
68 اس شمارے میں 4 1
69 حٖرف آغاز 5 1
70 درس حدیث 7 1
71 برابری او ر مساوات کی تعلیم، 7 70
72 جھوٹی قسم کا وبال 9 70
73 ابو طالب کے بعد سرداری کا نمبر نبی علیہ السلام کاتھا : 9 70
74 ابو لہب کی عبرتناک موت : 9 70
75 غلاموں کے ساتھ حسنِ سلوک : 9 70
76 واپس جانے سے انکار 10 70
77 سرداری اور غلامی 10 70
78 حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ حسن سلوک 10 70
79 کمرے میں داخل ہونے کے آداب : 11 70
80 شیخ العرب والعجم حضرت مولاناسید حُسین احمد مدنی 12 1
81 مولانا عبد الباری ندوی رحمہ اللہ : 12 80
82 حضرت مدنی جانشینِ شیخ الہند : 15 80
83 حضرت مدنی کے حق میں حضرت تھانوی کی شہادت : 18 80
84 حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی مدظلہم : 22 80
85 فہمِ حدیث 23 1
86 ٭قیامت اور آخرت کی تفصیلات 23 85
88 دوسرا نفخہ کب ہوگا : 23 85
89 قیامت کی زمین : 23 85
90 ضمیمہ از الحاج حضرت محمود احمد صاحب عارف 24 80
91 میدان ِحشر میں کیسے جمع ہوں گے : 25 85
92 قیامت کے دن کا منظر : 27 85
93 حفا ظتِ دین 29 1
94 حقیقتِ فقہ : 29 93
95 نتائج 34 93
96 خلاصہ بحث : 35 93
97 والدین !رب کی رحمت 37 1
98 آپ کے دینی مسائل 40 1
99 ٭( اذان اور اقامت کا بیان ) 40 98
100 نومولود بچے کے کان میں اذان واقامت : 40 98
101 نماز کے علاوہ جن موقعوں پر اذان کہنا مستحب ہے : 40 98
102 اذان کے بعد کی دُعاء میں ہاتھ اُٹھانا : 41 98
103 جب موذن اقامت شروع کرے مقتدیوںکو 41 98
104 اقامت کے شروع میں کھڑے ہونے کی وجوہ 41 98
105 اذان سے پہلے درُود و سلام : 42 98
106 تثویب : 42 98
107 اذان واقامت میں رسول اللہ ۖ کے نام گرامی پر انگوٹھے چومنا : 42 98
108 حاصل مطالعہ 43 1
109 حضرت خالد کی کرامت اور حیرہ کی فتح : 43 108
110 شانِ صحابہ : 44 108
111 میدانِ یرموک میں جَرَجَۂ کا قبولِ اسلام : 45 108
112 مدح وذم کا برابر ہونا : 47 108
113 نَحْنُ قَوْم اَ عَزَّنَا اللّٰہُ بِالْاِسْلَامِ : 48 108
114 کل کی ماں کاپیغام آج کی ماؤں کے نام 51 1
115 بقیہ : درس ِ حدیث 53 70
116 ہجرت میں پہل اعزاز ہے : 53 70
117 مردوں کاختنہ 54 1
118 ختنہ ، اسلامی شعار، اس کے خلاف مغرب کا تعصب : 54 117
119 ختنہ اور جدید سائنس : 55 117
120 ٭گلہائے عقیدت 56 1
121 اسلام امنِ عالم کا علمبردار ہے 57 1
122 بقیہ : درس ِ حدیث 60 70
123 ہجرت میں پہل اعزاز ہے : 60 70
124 تقریظ وتنقید 61 1
Flag Counter