ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2003 |
¾اكستان Ù |
|
ہلِ حق کو فائد ہ پہنچا اور بہت سے گم کردہ راہوں کو راہِ ہدایت ملی ،وہیں اُن سے اہلِ باطن کو تکلیف ہوئی اور انہوں نے اُن کے خلاف خوب پر و پیگنڈہ کیا تاکہ اپنے حوار یین کے سامنے ان کی اہمیت کو ختم کر سکیں ، چنانچہ غیر مقلد ین کے ایک مقتدر عالم نے ''مولانا سرفراز صفدر اپنی تصانیف کے آئینہ میں '' کے نام سے ایک کتاب لکھی جس کا جواب حضرت کے صاحبزادہ مولانا قارن صاحب نے ''مجذوبانہ واویلا ''کے نام سے دیا ،غیر مقلد عالم صاحب کی اس پر تسلی نہ ہوئی اور انہوں نے اُن کا جواب لکھا جس کا نام ہے''آئینہ اُ ن کو دکھایا تو بُرا مان گئے''زیرتبصرہ کتاب''تصویر بڑی صاف ہے سبھی جا ن گئے ''غیر مقلد عالم کی اسی کتاب کا جواب ہے جو مولانا عبدالقدوس قارن صاحب نے تحریر فرمایا ہے ۔ مولانا قارن صاحب نے اپنی اس کتاب کے ذریعہ غیر مقلدعالم کی حضرت شیخ کی کتابوں پر ڈالی ہوئی گرد کو صاف کردیا ہے۔ یہ تو معلوم نہیں کہ اب بھی اُ ن صاحب کی تسلی ہوتی ہے یا نہیںتاہم اس بہانے سے بہت سے علمی گوشے منظر عام پر آگئے ہیں اور بہت سے علمی اشکالات دور ہو گئے ہیں ،اللہ تعالیٰ مولانا موصوف کو جزا ئے خیر دے او ر اہلِ حق کی جانب سے مزید دفاع کی توفیق عطا فرمائے۔ ٭ نام کتاب : تذکرہ وسوانح الحاج مولانا محمد احمد صاحب تصنیف : مولانا عبدالقیوم حقانی صفحات : ١٧٢ ناشر : القاسم اکیڈمی ،جامعہ ابوہریرہ برانچ خالق آباد نوشہرہ قیمت : درج نہیں زیرِ تبصرہ کتاب ، مفسرِ قرآن حضرت مولانا محمد احمد صاحب خلیفہ و مجاز حضر ت مفتی محمد شفیع صاحب کی سوانح حیات ہے۔ اس کتاب میں مولانا عبدالقیوم حقانی صاحب نے بارہ ابواب کے تحت حضرت مولانا محمد احمد صاحب کے حالاتِ زندگی خوبصورت انداز میں تحریر فرمائے ہیں ۔طالبین وسالکین کے لیے اس کتاب کا مطالعہ مفید ہے۔ ٭ نام کتاب : فضائلِ دُعاء (جلد اول ) تصنیف : الحاج ابراہیم یوسف باوا رنگونی صفحات : ٤٢٨