Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2003

¾اكستان Ù

20 - 67
سب بے ساختہ اور قلم برداشتہ لکھے گئے ہیں علم وفضل اور حکتِ ربانی کا گنجینہ ہیں علم شریعت وتصوف کے علاوہ تاریخ ،جغرافیہ اور بین الاقوامی سیاسیاتِ حاضرہ اور علی الخصوص مشرق ِوسطی کی سیاسیا ت پربڑی گہری او ر مبصرانہ نگاہ رکھتے تھے او ر اس پر برابر غور و فکر کرتے رہتے تھے کلکتہ میں ناگاہ قبائل کا تذکرہ آگیا تو مولانا نے ان قبائل کی تاریخ اور ان کی جغرافیائی پوزیشن پر اس قدر عالمانہ اور مبصرانہ تقریر کی کہ سننے والے حیران رہ گئے۔عربی زبان خالص عربی لب و لہجہ میں بولتے او ر گھنٹوں اس میں برجستہ تقریر کر سکتے تھے ۔ترکی زبان سے واقف اورمگھدی زبان سے آشناتھے اس زبان کے بعض گیت اور اشعار یاد تھے۔سلوک و معرفت میں یہ حال تھا کہ لاکھوی مسلمانوں نے تجلیۂ باطن کا فیض حاصل کیا اور رُوحانی مقامات طے کیے۔(واقعات ص٢٣٨و ٢٣٩)
	بد قسمتی سے مجھ کو حضرت کی صحبت و مجلس میں زیادہ رہنے کا اتفاق نہیں ہوا ۔سال بھر میں دو ایک مرتبہ شرفِ ملاقات ونیاز حاصل ہو گیا تو ہوگیا اور وہ بھی چند منٹوں کے لیے لیکن ان مختصر لمحات میں بھی جو کچھ میں نے دیکھا او ر محسوس کیا ہے اگر اسی کو قلم بند کیا جائے تو ایک طویل مقالہ تیار ہو سکتا ہے اور افسوس کہ اس وقت اس کی نہ فرصت ہے نہ دماغ ۔البتہ اس موقع پر صرف ایک واقعہ عرض کروں گا جو حضرت کی وفات سے صرف ایک ہفتہ پہلے کا ہے اور جس نے مجھ کو بے حد متاثر کیا  :
٢٣ نومبر ١٩٥٧ء کو میں دیوبند پہنچا اور چند حضرات کی معیت میں دن کے گیارہ بجے حضرت کی مزاج پرسی کے لیے آپ کے مکان پر حاضرہوا حضر ت کئی ماہ سے علیل تھے اور جس روز میں پہنچا ہوں اس سے ایک ہفتہ پہلے سے طبیعت بہت ہی زیادہ خراب تھی ۔سات دن اور راتیں اس طرح گزر گئی تھیں کہ ایک لقمہ حلق سے نیچے نہیں اُترا تھا ،جو کچھ تناول فرماتے فوراً استفراغ کے ذریعہ معدے سے خارج ہو جا تا ۔ایک منٹ کے لیے پلک نہیں جھپکی تھی سونا تو بڑی بات ہے ۔ سیدھی کمر کرکے لیٹنا تک میسر نہیں ہو سکا تھاکیونکہ لیٹنے سے حوالی قلب میں شدید قسم کا درد اُٹھنے لگتا تھا مسہری پر اِدھر اُدھر تکیے لگا دیے گئے تھے او ر بس آپ انہیں کے سہارے ایک ہی وضع اور ایک ہی حالت میں بیٹھے رہتے تھے سوچنا چاہیے کہ ایک تراسی برس کا ضعیف العمر انسان جس کی ساری عمر جدوجہد و ریاضت میں بسر ہوئی اور جس نے راحت و تن آسانی کا کبھی منہ بھی نہ دیکھا ہو اور اب وہ اس قدر شدید بیمار او ر چنددر چند امراض کا شکا ر ہو تو اُس کی اس وقت کیا حالت ہونی چاہیے لیکن بایںہمہ جب مجھ کو زنا ن خانہ میں حضرت کے پاس پہنچا یا گیا تو میری حیرت کی کوئی انتہا نہ رہی میں نے

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
68 اس شمارے میں 4 1
69 حٖرف آغاز 5 1
70 درس حدیث 7 1
71 برابری او ر مساوات کی تعلیم، 7 70
72 جھوٹی قسم کا وبال 9 70
73 ابو طالب کے بعد سرداری کا نمبر نبی علیہ السلام کاتھا : 9 70
74 ابو لہب کی عبرتناک موت : 9 70
75 غلاموں کے ساتھ حسنِ سلوک : 9 70
76 واپس جانے سے انکار 10 70
77 سرداری اور غلامی 10 70
78 حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ حسن سلوک 10 70
79 کمرے میں داخل ہونے کے آداب : 11 70
80 شیخ العرب والعجم حضرت مولاناسید حُسین احمد مدنی 12 1
81 مولانا عبد الباری ندوی رحمہ اللہ : 12 80
82 حضرت مدنی جانشینِ شیخ الہند : 15 80
83 حضرت مدنی کے حق میں حضرت تھانوی کی شہادت : 18 80
84 حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی مدظلہم : 22 80
85 فہمِ حدیث 23 1
86 ٭قیامت اور آخرت کی تفصیلات 23 85
88 دوسرا نفخہ کب ہوگا : 23 85
89 قیامت کی زمین : 23 85
90 ضمیمہ از الحاج حضرت محمود احمد صاحب عارف 24 80
91 میدان ِحشر میں کیسے جمع ہوں گے : 25 85
92 قیامت کے دن کا منظر : 27 85
93 حفا ظتِ دین 29 1
94 حقیقتِ فقہ : 29 93
95 نتائج 34 93
96 خلاصہ بحث : 35 93
97 والدین !رب کی رحمت 37 1
98 آپ کے دینی مسائل 40 1
99 ٭( اذان اور اقامت کا بیان ) 40 98
100 نومولود بچے کے کان میں اذان واقامت : 40 98
101 نماز کے علاوہ جن موقعوں پر اذان کہنا مستحب ہے : 40 98
102 اذان کے بعد کی دُعاء میں ہاتھ اُٹھانا : 41 98
103 جب موذن اقامت شروع کرے مقتدیوںکو 41 98
104 اقامت کے شروع میں کھڑے ہونے کی وجوہ 41 98
105 اذان سے پہلے درُود و سلام : 42 98
106 تثویب : 42 98
107 اذان واقامت میں رسول اللہ ۖ کے نام گرامی پر انگوٹھے چومنا : 42 98
108 حاصل مطالعہ 43 1
109 حضرت خالد کی کرامت اور حیرہ کی فتح : 43 108
110 شانِ صحابہ : 44 108
111 میدانِ یرموک میں جَرَجَۂ کا قبولِ اسلام : 45 108
112 مدح وذم کا برابر ہونا : 47 108
113 نَحْنُ قَوْم اَ عَزَّنَا اللّٰہُ بِالْاِسْلَامِ : 48 108
114 کل کی ماں کاپیغام آج کی ماؤں کے نام 51 1
115 بقیہ : درس ِ حدیث 53 70
116 ہجرت میں پہل اعزاز ہے : 53 70
117 مردوں کاختنہ 54 1
118 ختنہ ، اسلامی شعار، اس کے خلاف مغرب کا تعصب : 54 117
119 ختنہ اور جدید سائنس : 55 117
120 ٭گلہائے عقیدت 56 1
121 اسلام امنِ عالم کا علمبردار ہے 57 1
122 بقیہ : درس ِ حدیث 60 70
123 ہجرت میں پہل اعزاز ہے : 60 70
124 تقریظ وتنقید 61 1
Flag Counter