ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2002 |
اكستان |
|
باب نمبر ٢ قسط : ٦ ١ تحریک ِاحمدیت (برطانوی یہودی گٹھ جوڑ) مذہبی دعوئوں کی سیاست : مرزا صاحب کا سارا کاروبارصرف اور صرف مذہب کی آڑمیںسیاست تھی جس کا اسلام کے احیاء کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا ۔آپ انگریزوں کے آلہ کار اور مسلمانوں کے اتحاد کے سب سے بڑے دشمن تھے ۔مجدد ، مہدی ، مسیح موعود ، نبی، رسول او ر کرشن اوتار کے دعوے صرف سیاسی تماشے تھے ۔آپ کے سیاسی کاروبار کی نوعیت سمجھنے کے لیے آپ کے مہددیت کے دعوے سے گفتگو کا آغاز کرتے ہیں ۔ مہدی : احادیث کے مطابق مہدی ایک ہدایت یافتہ شخصیت ہوں گے ۔نبی کریم ۖ کے طریق پر خلافت قائم کریں گے اور زمین کو اُس وقت عدل و انصاف سے بھر دیں گے جب اسے زمین سے منتشر کرکے نکالا جا چکا ہو گا ۔ وہ ایک جنگجو او ر اسلام کے عظیم سپاہی ہوں گے ۔تاریخ کے مختلف ادوار میں اپنے سیاسی مقاصد کوپروان چڑھانے کے لیے کئی مذہبی مہم جوئوں نے مہد ی ہونے کا دعوٰ ی کیا ۔سیاسی مقاصد کی خاطر ایران کے بابیوں او ر ہندوستان کے قادیانیوں نے اس کا سب سے زیادہ استعمال کیا ۔ جب کبھی مسلمانوں کی سیاسی قو ت تنزل کا شکار ہوئی تو کوئی نہ کوئی مہدی اُٹھ کھڑا