ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2002 |
اكستان |
|
(٣) کسی کے پاس کچھ تجارتی مال ہے جو نصاب کے برابر نہیں ہے لیکن اس کے علاوہ کچھ سونا یاچاندی بھی اس کے پاس ہے تو اگر سب کے ملانے سے نصاب پورا ہوجاتا ہے تو اس مجموعہ پرزکٰوةواجب ہو گی ورنہ نہیں ۔ زکٰوة کب ادا کی جائے : (١) جب بقدر نصاب مال پر جو تمہاری ملک میںآیا ہے چاند کے حساب سے سال پورا ہو جائے تو زکٰوة ادا کر دو،دیر لگانا اچھا نہیں ہے۔ (٢) ہاں اگر بقدرِنصاب مال کے مالک ہونے کے بعد اگر سال گزرنے سے پہلے زکٰوة ادا کردو تو یہ بھی جائز ہے۔ نیت : جب زکٰوة کی رقم کسی کو دویا کم از کم زکٰوة کی رقم علیحدہ کرکے رکھو ،اُس وقت یہ نیت کرنا ضروری ہے کہ یہ مال میں زکٰوة میں دیتا ہوں یا زکٰوة کے لیے علیحدہ کرتا ہوں۔ اگر زکٰوة کا خیال نہیں تھا اور کسی کو روپیہ دے دیا ، دینے کے بعد اُس کو زکٰوة کے حساب میں لگالیا تو زکٰوة ادا نہ ہو گی ۔ اسی طرح کسی کو قرض دیا تھا اب اس کو زکٰوة کے حساب میں لگا کر معاف کرنا چاہتے ہوتب بھی زکٰوة ادا نہ ہوگی اگر اداء قرض میں اس کی امداد کرنی ہے تو اس کی صورت یہ ہے کہ اتنی رقم اس کو زکٰوة کی نیت سے دے دو پھر اُس سے اپنے قرض میں یہ رقم وصول کرلو ۔ کیا بتانا ضروری ہے ؟ : جس کو زکٰوة دی جائے اس کو یہ بتانا ضروری نہیں ہے کہ یہ زکٰوة کی رقم ہے بلکہ اگر زکٰوة کی نیت کرکے کسی غریب کو انعام کے طورپر یا کسی مفلس کے بچوں کو عید ی کے نام سے رقم دے دی جائے تب بھی زکٰوة ادا ہو جائے گی ۔ پوری یا تھوڑی زکٰوة کب ساقط ہو جاتی ہے : (١) سال گزرنے کے بعد ابھی زکٰوة نہیں دی تھی کہ سارا مال ضائع ہو گیا یا سارا مال راہِ خدا میں صرف کردیا تو اُس کی زکٰوة بھی ساقط ہو گئی ۔ (٢) لیکن اگر سارا مال ضائع نہیں ہوا ،تھوڑا مال ضائع ہوا یا تھوڑا مال خیرات کیا باقی ، باقی ہے تو جس قدر مال ضائع ہوا یا خیرات کیا اس کی زکٰوة ساقط ہو گئی ۔باقی مال کی زکٰوة ادا کرے۔ مصارفِ زکٰوة تشریح : مصارف جمع مصرف کی ہے ۔ جس شخص کو زکٰوة دینے کی اجازت ہے اُسے مصرف ِزکٰوة کہتے ہیں ۔مصارف