ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2002 |
اكستان |
|
باب : ٤ قسط : ٢٠ فہم حدیث ٭ قیامت اور آخرت کی تفصیلات ( حضرت مولانا مفتی ڈاکٹر عبدالواحد صاحب ) قیامت کب آئے گی اس کا علم صرف اللہ تعالی کوہے کسی اور کو نہیں : عن جابر قال سمعت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم یقول قبل أن یموت بشھر تسألونی عن الساعة وأنما علمھا عنداللّٰہ۔ (مسلم) حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے نبی ۖ کی وفات سے ایک ماہ پیشتر آپ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ تم مجھ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہو(کہ وہ کب ہوگی ۔تو جان لو کہ)اس کا علم تو صرف اللہ کو ہے (کسی اور کو نہیںہے ) ۔ قیامت قریب ہے : عن انس قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم بعثت أنا والساعةکھا تین۔ (بخاری ومسلم) حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ۖ نے ارشاد فرمایا کہ : ''میںبھیجا گیاہوں اس حال میں کہ میں اور قیامت ان دو انگلیوں کی طرح ہیں (کہ ان کے درمیان کسی نئی اُمت اور کسی نئے نبی کا دور نہ ہو گالہٰذا اس کو بہت دور سمجھ کر بے فکر نہ ہونا چاہیے )۔ عن انس قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم مثل ھذہ الدنیا مثل ثوب شق من أولہ الی اٰخرہ فبقی متعلقا بخیط فی اٰخرہ فیوشک ذالک الخیط أن ینقطع۔ ( بیہقی فی شعب الایمان ) حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ۖ نے ارشاد فرمایا اس دنیا کی مثال اس