ماہنامہ انوار مدینہ لاہورستمبر 2002 |
اكستان |
|
۔ قرآن پاک میں باری تعالی کا ارشاد ہے : ''اے ایمان والو نہ بنائو اپنوں کے سوا کسی کو بھیدی تمہاری بربادی میں وہ کو ئی کمی نہیں کرتے ان کی خوشی ہے تم جس قدر تکلیف میں رہو ان کی زبانوں سے تمہاری دشمنی (بے اختیار ) نکل پڑتی ہے اور جو (دشمنی) ان کے سینوں میں مخفی ہے وہ اس سے بہت زیادہ ہے ۔ہم نے بتلا دیں تم کو نشانیاںاگر تم کوعقل ہے ۔سن لو تم لوگ تو ان کے دوست ہو اور وہ تمہارے دوست نہیںہیں اورتم سب کتابوں کو مانتے ہو اورجب تم سے ملتے ہیں کہتے ہیں ہم مسلمان ہیںاورجب اکیلے ہوتے ہیں تو کاٹ کاٹ کھاتے ہیں تم پر انگلیاں غصہ میں ۔آپ کہہ دیجیے مرو تم اپنے غصہ میں اللہ کو خوب معلوم ہیں دل کی باتیں، اگر تم کو ملے کچھ بھلائی توبری لگتی ہے ان کو اور اگر تم پر پہنچے کو ئی برائی توخوش ہوتے ہیں اس پر اور اگر تم صبر کرو اور بچتے رہو توکچھ نہ بگڑے گا تمہارا ان کے فریب سے بیشک جو کچھ وہ کرتے ہیں سب اللہ کے بس میں ہے۔ (سورۂ آل عمران آیت ١١٨ ۔١١٩۔١٢٠) امر یکہ اور اس کے کافر اتحادیوں کی جانب سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف عزائم کے کھل کر سامنے آنے کے بعد عالمِ اسلام بالخصوص سعودی اوردیگر عرب حکمرانوں اور پاکستان کے فوجی حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ان سے دوستی یا مرعوبیت کے سبب ان کی ہاں میں ہاں ملانے کی روش ترک کردینی چاہیے وگرنہ وہ ساعت دور نہیں ہے کہ اپنے مخصوص اہداف کے حاصل ہوتے ہی یہ دوستی کا لبادہ اُتار پھینکیںاور ان کی ننگی تلوار کے آگے سرِتسلیم خم کرنے کے سواکوئی راستہ نہ رہے۔ اللہ تعالی اُمّتِ مسلمہ کو کفر کے ہا تھوں رُسوائی سے بچاکر اپنے گناہوں سے رجوع کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین