Deobandi Books

اسلام دین فطرت

81 - 129
کے ہر شعبہ میں توازن واعتدال کا جوہر نمایاں رہتا ہے، اسلام فرد کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے اس پر کچھ انفرادی ذمہ داریاں عائد کرتا ہے اس لئے کہ:
وَکُلُّہُمْ آتِیہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فَرْداً۔ (مریم :۹۵)
 سب لوگ قیامت کے روز فرداً فرداً اللہ کے سامنے حاضر ہوں گے۔ 
معاشرہ فی الواقع افراد کے مجموعہ کا نام ہے، صالح معاشرہ ان صالح افراد سے مرکّب ہوتا ہے جو اپنی ذمہ داریاں جانتے اور نبھاتے ہوں اور ہر مرحلہ پرحق کی پاسداری کرتے ہوں اور باطل ومنکر کے لئے پھلنے پھولنے کا کوئی بھی موقعہ نہ رہنے دیتے ہوں ،مگر جب معاشرہ میں ایسے افراد آجاتے ہیں جو صحیح اور راست روش سے انحراف کے عادی ہوں تو پھر پورا معاشرہ تباہی کے دہانہ پر آجاتا ہے، اور اگر غلط کاروں کا قلع قمع نہ ہو تو تباہی کے وقوع میں کچھ بھی دیر نہیں لگتی، معاشرہ تمام افراد کی راست روی سے ہی درست رہ سکتا ہے ورنہ   ؎
چوں از قومے یکے بے دانشی کرد 
نہ کِہ را منزلت باشد نہ مِہ را 
قوم کے کسی ایک فرد کی بے عقلی قوم کے ہر چھوٹے بڑے کی عزت کو ملیا میٹ کردیتی ہے۔
معاشرہ کے بگاڑ پر خاموشی بگاڑ کو بڑھاوا دینا ہے، بگاڑ لانے والوں اور اس پر خاموش تماشائی بنے رہنے والوں کی صحیح ترین تصویر کشی ایک حدیث میں کئی گئی ہے کہ:
گنہ گار اور گناہوں پر خاموش تماشائی افراد کی مثال ایسی ہے جیسے ایک دو منزلہ کشتی ہو جس میں کچھ لوگ نچلی منزل میں اور کچھ بالائی منزل میں سوار ہوں ، نیچے والوں کو پانی لینے اوپر جانا پڑتا ہو، اب وہ یہ سوچیں کہ بار بار اوپر جانے کی زحمت سے بچاؤ کے لئے نیچے ہی سوراخ کرلیں ، اب اگر اوپر کے لوگ نیچے


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اسلام دین فطرت 3 1
3 پیشِ گفتار 7 1
4 اسلام کی جامعیت 8 1
5 عقیدۂ توحید 14 1
6 اسلام کا نمایاں امتیازہر مسلمان کو ربّانی بنانا ہے 17 1
7 اسلام کا نظامِ امن واخوت 39 1
8 (۱) عقیدۂ توحید 41 7
9 (۲) وحدت انسانی 41 7
10 (۳) احترامِ انسانیت 43 7
11 (۴) مروّت ورواداری 44 7
12 (۵) اتحاد واتفاق 45 7
13 (۶) جہاد 46 7
15 (۷) عدل وانصاف 47 7
16 (۸) امن پر مبنی اقدامات: 48 7
17 (۹) مساوات: 48 7
18 (۱۰) اخوت 49 7
19 اسلام: حقوقِ انسانی کا سب سے بڑا علمبردار 51 1
20 اسلام مذہب انسانیت ہے 60 1
21 اسلام ایک امن پسند مذہب ہے 64 1
22 انسانیت پر اسلام کے عطیات 73 1
23 اسلامی تربیتی نظام کے چند بنیادی عناصر 77 1
24 (۱) عقیدۂ توحید 77 23
25 (۲) روحانیت ومادیت کا جامع امتزاج 78 23
26 (۳)توازن 80 23
27 (۴) عموم وجامعیّت 83 23
28 (۵) عقل انسانی کا متوازن استعمال اور اس سے استفادہ 85 23
29 (۶) مساوات 90 23
30 (۷) انفرادی امتیاز 91 23
31 مساوات اور وحدت پر مبنی جامع اسلامی نظام 94 1
32 اسلام دین مبین ہے 105 1
33 اسلام ایک حقیقت پسند مذہب ہے 111 1
34 اسلام کا نبوی تعارف 116 1
35 (۱) اسلام کا لباس حیاء ہے 116 34
36 (۲) اسلام کی زینت وفا شعاری ہے 118 34
37 (۳) اسلام کا جوہر عمل صالح ہے 118 34
38 (۴) اسلام کا ستون ورع ہے 119 34
39 (۵) اسلام کی اساس صحابہ وآل بیت سے محبت ہے 120 34
40 اسلام کا عطیہ: آزادئ اظہارِ رائے 122 1
41 مصنف کی مطبوعہ علمی کاوشیں 127 1
42 l اسلام میں عفت وعصمت کا مقام 127 41
43 l بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم 127 41
44 l اسلام میں صبر کا مقام 127 41
45 l ترجمان الحدیث 127 41
46 l اسلام کی سب سے جامع عبادت نماز 127 41
47 l اسلام اور زمانے کے چیلنج 128 41
48 l سیرتِ نبویہ قرآنِ مجید کے آئینے میں 128 41
49 l عظمتِ عمر کے تابندہ نقوش 128 41
50 l گناہوں کی معافی کے طریقے اور تدبیریں 128 41
51 l گلہائے رنگا رنگ 128 41
52 l مفکر اسلام؛ جامع کمالات شخصیت کے چند اہم گوشے 128 41
53 l علوم القرآن الکریم 129 41
54 l اسلام میں عبادت کا مقام 129 41
55 l اسلام دین فطرت 129 41
56 l دیگر کتب: 129 41
57 l عربی کتب: 129 41
58 مندرجات 6 1
Flag Counter