Deobandi Books

اسلام دین فطرت

15 - 129
وہ اول بھی ہے اور آخر بھی، ازلی بھی ہے، اور ابدی بھی، ظاہر بھی ہے اور مخفی بھی ہے، سب اس کے محتاج وتابع فرمان ہیں ، وہ سب کا حاجت روا اور حاکم مطلق ہے۔ عقیدۂ توحید کی نعمت امت محمدیہ کو اس کے پیغمبر محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے واسطہ سے ملی ہے، اس سے زیادہ انقلاب انگیز،حیات بخش، عہد آفریں اور معجز نما عقیدہ دنیا کو نہ پہلے کبھی ملا ہے اور نہ قیامت تک کبھی مل سکتا ہے۔ یہ ایسا خالص بے آمیز، سہل الفہم عقیدہ ہے جس نے انسان کی دنیا بدلی ہے، اسے ہر قسم کی غلامی اور عبودیت اور خوف وانتشار سے محفوظ رکھا ہے، پھر یہ عقیدہ اپنے ہر پیرو سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنے رب برتر سے اپنا ربط مستحکم کرلے، اپنے تمام معاملات میں اس کے حکم کا تابع بن جائے، ہر مرحلہ پر اسی سے ہدایت طلب کرے، اپنی انفرادی واجتماعی زندگی اسی کی تعلیم کے مطابق گزارے، اسے سب سے زیادہ محبت بھی اللہ ہی سے ہو اور سب سے زیادہ خوف بھی اُسی کا ہو، وہ اس حقیقت پر یقین رکھے کہ اس ناپائیدار عارضی وفانی زندگی میں جس اور جتنے بھی خیر وشر کا صدور اس سے ہوگا سب کا نتیجہ وبدلہ آخرت کا پائیدار اور اصل باقی رہنے والی جاودانی زندگی میں اسے بہر حال مل کر رہے گا۔
جب انسان عقیدۂ توحید اور اس کے مطالبات کو مضبوطی سے تھام لیتا ہے تو پھر وہ نہ کسی کو حقیر سمجھتا ہے، نہ کسی کی توہین کرتا ہے، کیونکہ وہ ہر ایک کو ایک ہی خدا کی مخلوق اور اپنا مساوی باورکرتا ہے، اس میں رحم دلی، تواضع، عدل وامانت کے تمام اوصاف راسخ ہوجاتے ہیں ، وہ اپنی اور پوری امت کی صلاح وفلاح کے لئے کوشاں ہوجاتا ہے، اور اپنی عقل کو اور تمام توانائیوں کو صحیح مصرف میں صرف کرتا ہے، لیکن جب اس عقیدہ کے لحاظ سے انسان میں کمزوری آتی ہے تو پھر وہ ہر قسم کے بگاڑ میں مبتلا ہوجاتا ہے۔
اس وقت ہم میں سے اکثر افراد ضعف عقیدہ کا شکار ہیں ، وہ نظریاتی طورپر مؤمن ضرور ہیں مگر عملی لحاظ سے وہ کفر ونفاق کی راہ پر چل رہے ہیں ، وہ صورتِ ایمان تو رکھتے ہیں


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اسلام دین فطرت 3 1
3 پیشِ گفتار 7 1
4 اسلام کی جامعیت 8 1
5 عقیدۂ توحید 14 1
6 اسلام کا نمایاں امتیازہر مسلمان کو ربّانی بنانا ہے 17 1
7 اسلام کا نظامِ امن واخوت 39 1
8 (۱) عقیدۂ توحید 41 7
9 (۲) وحدت انسانی 41 7
10 (۳) احترامِ انسانیت 43 7
11 (۴) مروّت ورواداری 44 7
12 (۵) اتحاد واتفاق 45 7
13 (۶) جہاد 46 7
15 (۷) عدل وانصاف 47 7
16 (۸) امن پر مبنی اقدامات: 48 7
17 (۹) مساوات: 48 7
18 (۱۰) اخوت 49 7
19 اسلام: حقوقِ انسانی کا سب سے بڑا علمبردار 51 1
20 اسلام مذہب انسانیت ہے 60 1
21 اسلام ایک امن پسند مذہب ہے 64 1
22 انسانیت پر اسلام کے عطیات 73 1
23 اسلامی تربیتی نظام کے چند بنیادی عناصر 77 1
24 (۱) عقیدۂ توحید 77 23
25 (۲) روحانیت ومادیت کا جامع امتزاج 78 23
26 (۳)توازن 80 23
27 (۴) عموم وجامعیّت 83 23
28 (۵) عقل انسانی کا متوازن استعمال اور اس سے استفادہ 85 23
29 (۶) مساوات 90 23
30 (۷) انفرادی امتیاز 91 23
31 مساوات اور وحدت پر مبنی جامع اسلامی نظام 94 1
32 اسلام دین مبین ہے 105 1
33 اسلام ایک حقیقت پسند مذہب ہے 111 1
34 اسلام کا نبوی تعارف 116 1
35 (۱) اسلام کا لباس حیاء ہے 116 34
36 (۲) اسلام کی زینت وفا شعاری ہے 118 34
37 (۳) اسلام کا جوہر عمل صالح ہے 118 34
38 (۴) اسلام کا ستون ورع ہے 119 34
39 (۵) اسلام کی اساس صحابہ وآل بیت سے محبت ہے 120 34
40 اسلام کا عطیہ: آزادئ اظہارِ رائے 122 1
41 مصنف کی مطبوعہ علمی کاوشیں 127 1
42 l اسلام میں عفت وعصمت کا مقام 127 41
43 l بیانات سیرت نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم 127 41
44 l اسلام میں صبر کا مقام 127 41
45 l ترجمان الحدیث 127 41
46 l اسلام کی سب سے جامع عبادت نماز 127 41
47 l اسلام اور زمانے کے چیلنج 128 41
48 l سیرتِ نبویہ قرآنِ مجید کے آئینے میں 128 41
49 l عظمتِ عمر کے تابندہ نقوش 128 41
50 l گناہوں کی معافی کے طریقے اور تدبیریں 128 41
51 l گلہائے رنگا رنگ 128 41
52 l مفکر اسلام؛ جامع کمالات شخصیت کے چند اہم گوشے 128 41
53 l علوم القرآن الکریم 129 41
54 l اسلام میں عبادت کا مقام 129 41
55 l اسلام دین فطرت 129 41
56 l دیگر کتب: 129 41
57 l عربی کتب: 129 41
58 مندرجات 6 1
Flag Counter