طائفہ: بمعنی جماعت ، ایک قسم کے ورثاء کی جماعت کو طائفہ یا فریق کہتے ہیں ۔
مضروب : حاصلِ ضرب کو مضروب یا مبلغ کہتے ہیں ۔
کسر: عدد کے ٹوٹنے کو کہتے ہیں ، جیسے پاؤ ، آدھا ، پون وغیرہ
تصحیح تصحیح کے لغوی معنی درست کرنا اور اصطلاحی معنی ایسا عدد تلاش کرنا جس سے ہر وارث کے حصے بغیر کسر کے نکل آئے ۔مسئلہ کی تصحیح کے سات قاعدے مقرر ہیں ۔
قاعدہ ۱ اگر ہر فریق کے حصے ان کے رؤس پر بلاکسر تقسیم ہوجائے تو کسی عمل کی ضرورت نہیں ہے ۔ مثلاً:
مسئلہ۶
زید میــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــت
باپ ماں ۲ بیٹیاں
سدس وعصبہ بنفسہ سدس ثلثان
۱ ۱ ۴
قاعدہ ۲ اگر ایک فریق پر کسر واقع ہو اور ان کے رؤس اور حصوں کے درمیان توافق
کی نسبت ہو تو عددِ رؤس کے وفق کو اصل مسئلہ میں ضرب دینے سے مسئلہ کی تصحیح ہوگی ۔مثلاً:
مسئلہ۶ تصـــــ۳۰ مضروب عـــ۵
زید میــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــت
باپ ماں ۱۰ بیٹیاں
سدس وعصبہ بنفسہ سدس ثلثان
۱ ۱ ۴
۵ ۵ ۲۰
اور اگر مسئلہ عائلہ ہو تو عول میں ضرب دینے سے مسئلہ کی تصحیح ہوگی ۔ مثلاً:
مسئلہ ۲۴ عــــ۲۷ تصـــــــ۱۶۲ مضروب عــــ۶
زید میـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــت
بیوی باپ ماں ۱۲ بیٹیاں
ثمن سدس وعصبہ سدس ثلثان
۳ ۴ ۴ ۱۶
۱۸ ۲۴ ۲۴ ۹۶