(باپ کا باپ )اس میں ماں کاواسطہ درمیان میں نہیں ہے ۔
جدِ فاسد : وہ مذکر جس کا میت سے رشتہ جوڑنے میں مؤنث کا واسطہ ہو، جیسے نا نا ( ماں کا باپ ) اس میں مؤنثیعنی ماں کا واسطہ درمیان میں ہے ۔
جدۂ صحیحہ: وہ مؤنث جس کا میت سے رشتہ جوڑنے میں جدِ فاسد کا واسطہ نہ ہو، جیسے : دادی اور نانی کہ اس کا رشتہ میت سے جوڑنے میںنانایعنی جدِ فاسد کا واسطہ درمیان میں نہیں ہے ۔
جدۂ فاسدہ: وہ مؤنث جس کا میت سے رشتہ جوڑنے میں جدِ فاسد کا واسطہ ہو، جیسے : نانا کی ماںکہ اس کا رشتہ میت سے جوڑنے میں نانا یعنی جدِ فاسد کا واسطہ درمیان میں ہے۔
اصحاب ِ فرائض کے احوال
باپ کی تین حالتیں ہیں :
(۱) اگر میت نے باپ کے ساتھ اپنی کوئی مذکر اولاد ( بیٹا ، پوتا ، پر پوتا نیچے تک ) چھوڑی ہو تو باپ کو سد س ملے گا ، اس کو فرض ِ مطلق کہتے ہیں ۔
(۲) اگر میت نے باپ کے ساتھ صرف مؤنث اولاد ( بیٹی پوتی پر پوتی نیچے تک ) چھوڑی ہو تو باپ سدس کے ساتھ عصبہ بھی ہوگا ، اس کو فرض مع التعصیب کہتے ہیں ۔
(۳) اگر میت کی کوئی مذکر و مؤنث اولاد یا مذکر اولاد کی اولاد نیچے تک نہ ہوںتو باپ تنہا ہونے کی صورتمیں پورا ترکہ یا دوسرے اصحابِ فرائض کے ساتھ ہونے کی صورت میں ان کو دینے کے بعد بچا ہوا ترکہ کا وارث ہوگا ، اس کو تعصیبِ محض کہتے ہیں۔
جد ِ صحیح کی چار حالتیں ہیں :
(۱) اگر میت نے دادا کے ساتھ باپ کو بھی چھوڑا ہو تو دادمحروم ہو جائے گا ، اسلئے کہ باپ کا رشتہ میت سے زیادہ قریب ہے۔