قاعدہ۵ اگر کئی جماعتوںپر کسر واقع ہو اورہرجماعت کے محفوظ کردہ عددِ رؤس(۳۔۱۲) کے درمیان تداخل کی نسبت ہو تو ان میں سے بڑے عدد کو اصل مسئلہ یا مسئلۂ عائلہ میں ضرب دینے سے مسئلہ کی تصحیح ہوگی ۔ مثلاً:
مسئلہ۱۲ تصــــ۱۴۴ مضروب عــــ۱۲
زید میــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــت
بیوی ۳دادیاں ۱۲چچا
ربع سدس عصبہ
۳ ۲ ۷
۳۶ ۲۴ ۸۴
عائلہ کی مثال مسئلہ۱۲ عـــــ۵ ۱ تصـــــــ۱۳۵ مضروب عــــ۹
زیدمیـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــت
شوہر ۳دادیاں ماں ۹بیٹیاں
ربع سدس سدس ثلثان
۳ ۲ ۲ ۸
۲۷ ۱۸ ۱۸ ۷۲
قاعدہ ۶ اگر کئی جماعتوں پر کسر واقع ہو اورہر جماعت کے محفوظ کردہ عددِ رؤس کے درمیان توافق کی نسبت ہوتو ایک جماعت کے عددِ رؤس کے وفق کو دوسری جماعت کے تمام عددِرؤس میں ضرب دیں پھر حاصل ِ ضرب اور تیسری جماعت کے عددِ رؤس کے درمیان توافق کی نسبت ہوتو حاصل ضرب کوتیسری جماعت کے وفق میں ضرب دیں گے، اسی طرح کرنے کے بعد آخری میںجو حاصل ِ ضرب ہوگا اُسے اصل مسئلہمیں یا مسئلہ عائلہ ہو تو عول میں ضرب دینے سے مسئلہ کی تصحیح ہوگی ۔مثلاً:
مسئلہ۲۴ تصـــــــ۲۱۶۰ مضروب عـــــــ۹۰
زید میـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــت(۱)
بیوی ۱۸ بیٹیاں ۱۵دادیاں ۱۰چچا
ثمن ثلثان سدس عصبہ بنفسہ
۳ ۱۶ ۴ ۱
۲۷۰ ۱۴۴۰ ۳۶۰ ۹۰
------------------------------
(۱)آئندہ صفحہ کے حاشیہ پر قاعدہ ۶ کے مسئلہ کی وضاحت ہے ۔