حقیقی بہنوں کی پانچ حالتیں ہیں :
(۱)اگر حقیقی بہن ایک ہو اور میت کا حقیقی بھائی ، باپ ، دادا، بیٹا ، پوتا اور بیٹیاں نہ ہوں تو حقیقی بہن کونصف ملے گا ۔
(۲) اگر حقیقی بہنیں ایک سے زائد ہوں اور میت کا حقیقی بھائی، باپ ، دادا، بیٹا ، پوتا اور بیٹیاں نہ ہوں تو بہنوں کو ثلثان ملے گا ۔
(۳) اگر حقیقی بہنوں کے ساتھ میت کا باپ ، دادا، بیٹا ، پوتا اور بیٹیاں نہ ہوں؛ البتہ حقیقی بھائی ہو تو وہ ( حقیقی بہنیں ) عصبہ بالغیر بن جائیں گی ، اور باقی ماندہ ترکہ کو آپس میں للذّکر مثل حظّ الانثیین کے تحت تقسیم کرلیں گے ۔
(۴) اگر حقیقی بہنوں کے ساتھ میت کا باپ ، دادا، بیٹا ، پوتا نہ ہوں؛ البتہ لڑکی پوتی میں سے کوئی ہوتو حقیقی بہنیں عصبہ ہوںگی اور لڑکی و پوتی کو دینے کے بعدماباقی ترکہ حقیقی بہنوں کوملے گا ۔
(۵) اگر حقیقی بہنوں کے ساتھ باپ دادا لڑکا پوتا وغیرہ میں سے کوئی بھی ہوتو حقیقی بہنیں محروم ہو جائیںگی ۔
علاتی بہنوں کی سات حالتیں ہیں :
(۱) اگر میت کی حقیقی بہن اور بھائی،باپ ، دادا، بیٹا ، پوتا ، اور بیٹیاں، پوتیاں نہ ہو اور علاتی بہن ایک ہو تو اسے نصف ملے گا ۔
(۲) اگر میت کی مذکورہ صورت میںعلاتی بہنیں ایک سے زائد ہوں انہیں تو ثلثان ملے گا ۔
(۳) اگر پہلی اور دوسری صورت میں علاتی بہن کے ساتھ ایک حقیقی بہن بھی ہو تو علاتی بہن کو سدس ملے گا ۔