دینے کے بعد ما بقیہ اور من یرد علیہ کے مسئلہ میں تماثل کی نسبت ہوتو ما بقیہ من یرد علیہ کو دے دیں گے ۔مثلاً:
مسئلہ۱۲ الرد ۴ با قی۳ مسئلہ۶ الرد ۳
زید میـــــــــــــــــــــــــــــت زید میــــــــــــــــــــــــت
بیوی ۴دادیاں ۶اخیافی بہنیں ۴دادیاں ۶اخیافی بہنیں
ربع سدس ثلث سدس ثلث
۳ ۲ ۴ ۱ ۲
۱ x x
اوراگر من لا یرد علیہ کو دینے کے بعد ما بقیہ اور من یرد علیہ کے مسئلہ میں تماثل کی نسبت نہ ہو تو من یرد علیہ کے مسئلہ ردیہ کو من لا یرد علیہ کے مسئلہ ردیہ میں ضرب دیں گے پھر حاصلِ ضرب سے ہر ایک کو حصہ ملے گا ، اور اس کا طریقہ یہ ہوگا کہ من یرد علیہ کے مسئلہ ردیہ کو من لا یرد علیہ کے سہام میں ضرب دیں گے اور من لا یرد علیہ کو اس کے سہام سے حصہ دینے کے بعد جو باقی رہ گیا تھا اس کو من یرد علیہ کے سہام میں ضرب دیں گے ۔مثلاً:
مسئلہ۲۴ الرد ۸ با قی۷ مسئلہ۶ الرد ۵ تصـــــ ۴۰
زید میـــــــــــــــــــــــــــــت زید میــــــــــــــــــــــــت
۴بیوی ۹بیٹیاں ۶دادیاں ۹بیٹیاں ۶دادیاں
ثمن ثلثان سدس ثلثان سدس
۳ ۱۶ ۴ ۴ ۱
۱ x x ۲۸ ۷
۵ x x
مناسخہ کا بیان
مناسخہ کے لغوی معنی نقل کرنا اور اصطلاحی معنی تقسیم ِ ترکہ سے پہلے کسی وارث کے مرجانے کی وجہ سے اس کا حصہ اس کے زندہ ورثاء کی طرف منتقل کرناہے ۔