مسئلہ ۶
زینب میــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــت
شوہر ۲اخیافی بہن چچا
نصف ثلث عصبہ بنفسہ
۳ ۲ ۱
قاعدہ ۴
اگر فروضِ مقدرہ کے صنف اول کا ربع صنف ثانی کے تمام یا بعض حصوں کے ساتھ آئے تو مسئلہ بارہ سے بنے گا اور اسی میں سے تمام ورثہ کے حصے متعین کئے جائیں گے ۔
مسئلہ ۱۲
زینب میــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــت
شوہر ۲بیٹیاں چچا
ربع ثلثان عصبہ بنفسہ
۳ ۸ ۱
قاعدہ ۵
اگر فروض ِ مقدرہ کے صنف اول کا ثمن صنف ثانی کے تمام یا بعض حصوں کے ساتھ آئے تو مسئلہ چوبیس سے بنے گا اور اسی میں سے تمام ورثہ کے حصے متعین کئے جائیں گے ۔
مسئلہ۴ ۲
زید میــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــت
بیوی ماں بیٹا
ثمن سدس عصبہ بنفسہ
۳ ۴ ۱۷
نوٹ : اگر کسی مسئلے میں صرف عصبہ ہو تو مسئلہ ان کے عددِ رؤس ( جتنے عصبہ ہیں اتنے حصوں ) سے بنے گا ، اگر عصبہ میں مذکر اور مؤنث دونوں ہوںتو مؤنث کو ایک اور مذکر کو دو مانیں گے اور اُسی لحاظ سے مسئلہ بنا کر مذکر کو دو او ر مؤنث کو ایک حصہ دیا جائے گا۔