منہ بولی اولاد کا حکم
کسی مرد یا عورت نے کسی لڑکے یا لڑکی کو منہ بولا بیٹا یا بیٹی بنالیا ہو تو وہ لڑکا یا لڑکی اس مرد یا عورت کے ترکہ کا مستحق نہیں ہوگا۔
قبضہ سے پہلے میراث معاف کرنے سے معاف نہیں ہوگی
اگر کوئی شخص تقسیم ِمیراث سے پہلے اپنا حصہ دوسروں کے لئے چھوڑنا چاہے تو نہیں چھوڑ سکتا ، تقسیم میراث سے پہلے اس کا حق وراثت ساقط نہیںہوتا کیونکہ حق میراث اختیاری نہیں بلکہ اضطراری ہے ۔ (۱)ہاں میراث کی تقسیم کے بعد اگر اپنا مقررہ حصہ کسی کو دینا چاہے تو دے سکتا ہے ۔
میراث کی تقسیم میں تاخیر کرنا کیسا ہے ؟
ہمارے معاشرہ میں میت کی تجہیز و تکفین کے بعد میراث کی تقسیم میں بڑی کوتاہی پائی جاتی ہے ، والد کے انتقال پر والدہ کی رعایت کرتے ہوئے یا خاندان کے بڑوں کی وجہ سے میراث تقسیم نہیں کی جاتی ، یہ نامناسب ہے ، اس میں حق والوں کا حق دینے میں تاخیر ہوتی ہے ، اسلئے فقہاء نے لکھا ہے کہ میراث کی تقسیم میں تاخیر کرنا مناسب نہیں ہے ، بسا اوقات تاخیر کی وجہ سے وارثین کے درمیان اختلافات پید اہوتے ہیں (۲)
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمیں پورے دین پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ، میراث کے حوالے سے پائی جانے والی غفلتوں سے درگزر فرماکر اس کے ازالہ کی ہمت عطا فرمائے اور امت مسلمہ کی تمام پریشانیوں اور مشکلات کو دور فرماوے ۔ آمین
------------------------------
(۱) الدر المختار
(۲) واقعات المقتیین ۲۲۶