ہر فرد کا حصہ معلوم کرنے کا طریقہ
تصحیح سے ہر فر د کا حصہ معلوم کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ہر فریق کو تصحیح سے جو حصہ ملا ہے ان کو اس فریق کے عددِ رؤس پر تقسیم کیجئے تو خارج ِ قسمت ہر فرد کا حصہ ہوگا ۔ جیسے قاعدہ نمبر ۷ کی مثال میںدو بیویوں کو مجموعی طور پر۶۳۰ ملا ہے اب اسے دو پر تقسیم کریں گے تو خارجِ قسمت ۳۱۵ ہوگا ، یہی حصہ ہر بیوی کو ملے گا، اسی طرح دوسرے وارثوں میں سے ہر ایک کا حصہ معلوم کیا جا سکتا ہے ۔
قرض خواہوں کے درمیان ترکہ تقسیم کرنے کا طریقہ
اگر قرضہ ترکہ سے زیادہ ہوتو قرض خواہوں کے درمیان قرضوں کے تناسب سے ترکہ تقسیم ہوگا ، اسی لئے ہر قرض خواہ کو وارث اور اس کے قرضوں کو سہام (حصہ )کے طور پر لکھا جائے گا ، اور سارے قرضوں( یعنی مجموع الدیون ) کو جوڑ کر تصحیح کی جگہ میں لکھا جائے گا ، اور ترکہ بائیں جانب میت کی ’’ تا ‘‘ کے سر ے پر لکھا جائے گا ، پھر ترکہ اور مجموع الدیون میں نسبت دیکھیں گے ۔
طریقہ ۱
اگر ترکہ اور مجموع الدیون کے درمیان تباین کی نسبت ہو تو ہر قرض خواہ کے قرض کو پورے ترکہ میں ضرب دیں گے ، پھر حاصلِ ضرب کو مجموع الدیون پر تقسیم کریںگے ، اور خارجِ قسمت ہر قرض خواہ کا حصہ ہوگا ۔مثلاً:
مسئلہ۱۵ ترکہ۱۳ روپئے
زید میــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــت
بکر عمر
۱۰روپئے ۵ روپئے
۱۰ ۵
۸ ۴
۱۵ ۱۵