تقریظ
عارف باللہ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب دامت برکاتہم
امیر ملت اسلامیہ آندھراپردیش
نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم اما بعد:
مولانا محمد غیاث الدین حسامی سلمہ نے ’’ آسان اصول میراث ‘‘ کے نام سے ایک رسالہ مرتب فرمایا ہے ، جس پر مولانا مفتی جمال الدین صاحب مدظلہ کی تقریظ بھی ہے ، احقر کو باقاعدہ مطالعہ کا موقعہ نہیں مل سکا ۔
زبان سادہ ، عام فہم ہے طلبا و طالبات کو انشاء اللہ اس رسالہ سے مسائل ِ میراث کو سمجھنے میں مدد ملے گی ۔
اللہ تعالی ان کی یہ کاوش قبول فرمائے ، اور اس کو نافع بنائے ۔آمین
محمد جمال الرحمن مفتاحی
۱۹ / ۵ / ۱۴۳۲ھ