مسئلہ ۶ مسئلہ ۶
زید میــــــــــــــــــــــــت زید میــــــــــــــــــــــــت
دادی نانی باپ دادی کی ماں دادی دادا
ساقط سدس عصبہ بنفسہ ساقط سدس عصبہ بنفسہ
۱ ۵ ۱ ۵
مسئلہ ۶
زید میــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــت
پرنانی دادی بیٹا
ساقط سدس عصبہ بنفسہ
۱ ۵
حجب کا بیان
حجب کے معنی ہے روکنا ، اسی سے حاجب دربان ہے ۔
اصطلاحی تعریف : کسی وارث کا دوسرے وارث کی وجہ سے تمام یا بعض حصے سے محروم ہونا ۔
حجب کی دو قسمیں ہیں :
(۱) حجب نقصان (۲) حجب حرمان
حجب نقصان : کسی وارث کا دوسرے وارث کی وجہ سے زیادہ حصے کے بجائے کم حصہ پانا ، حجب نقصان پانچ افراد کے ساتھ ہوتا ہے ،شوہر ، بیوی ، ماں ، پوتی ، علاتی بہن ۔
حجب حرمان : کسی وارث کا دوسرے وارث کی موجودگی کی وجہ سے بالکل محروم ہوجانا ، اس حجب کے ورثاء کی دو جماعتیں ہیں ۔