طریقہ ۲
اگر ترکہ اور مجموع الدیون کے درمیان توافق کی نسبت ہوتو ہر قرض خواہ کے قرضہ کو ترکہ کے وفق میں ضرب دیں گے پھر حاصلِ ضرب کو مجموع الدیون کے وفق پر تقسیم کریں گے اور خارجِ قسمت ہر قرض خواہ کا حصہ ہوگا ۔ مثلاً:
مسئلہ۱۵ ترکہ۹ روپئے
زید میــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــت
بکر عمر
۱۰روپئے ۵ روپئے
۶ ۳
طریقہ ۳
اگر ترکہ اور مجموع الدیون میں تداخل کی نسبت ہوتو ہر قرض خواہ کے قرضوں کو مجموع الدیون کے دخل پر تقسیم کریںگے اور خارج ِ قسمت ہر قرض خواہ کا حصہ ہوگا۔ مثلاً:
مسئلہ۱۵ ترکہ۱۳ روپئے
زید میــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــت
بکر عمر
۱۰روپئے ۵ روپئے
۱ ۲
۳ ۱
۳ ۳
تخارج کا بیان
تخارج کے لغوی معنی نکلناہے اور اصطلا حی معنی ایک یا چند وارثوں کا ترکہ میں سے باہمی رضامندی سے کوئی متعین چیز لے کر باقی ترکہ سے دست بر دار ہوجانا ہے ، اسکو فرائض کی اصطلاح میں تخارج کہتے ہیں ،ایسی صورت پیش آنے پرپہلے تمام وارثوں کے نام لکھ کر ترکہ کی تقسیم ہوگی ، پھر اس وارث کا حصہ اصل مسئلہ سے گھٹا دیا جائے گا ، گھٹا نے کے بعد ہر وارث کا جو حصہ ہے وہ ہر ایک کو دے دیا جائے گا ۔ مثلاً: