راہ محبت اور اس کے حقوق |
ہم نوٹ : |
|
کر دے اور جو خواتین آتی ہیں اللہ ان کی بھی تمام حاجتیں پوری فرمائے۔ ہماری، آپ کی سب حاجتیں اللہ پوری فرمائے اور جو اپنی بیٹیوں کے رشتوں کے لیے پریشان ہیں اللہ ان کو اچھا رشتہ عطا فرمادے۔اللہ تعالیٰ دونوں جہاں کی فلاح عطا کردے اور مسلمانوں کے خلاف کافروں کی سازشوں کو اللہ نامراد، خائب و خاسر کردے اور اے اللہ! اے خیرالماکرین! آپ دُشمنانِ اسلام کے مکر کے ٹاٹ میں آگ لگادیجیے۔ مولانا رومی فرماتے ہیں ؎ آتشے داند زدن اندر پلاس اے خدا! تو دُشمنانِ اسلام کے ٹاٹ میں آگ لگانا بھی جانتا ہے۔ خدا کی بڑی طاقت ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانانِ عالم کو عافیتِ دارین نصیب فرمائے۔ جن کو غصے کی بیماری ہے اللہ تعالیٰ ان کو غصے سے ہمیشہ کے لیے نجات عطا فرمادے اور جائز موقع پر حلیم الطبع بنادے، اللہ ہم سب کو کریم بنادے، مخلوق پر سراپا رحمت بنادے اور جن کو شہوت کی بیماری ہے اللہ ان کی نارِ شہوت کو نورِ تقویٰ سے بجھادے۔جائز خواہشات تو رہیں مگر ناجائز سے ہم کو بچالے، آمین۔ وَصَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِّ الْکَرِیْمِ وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُلِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ بِحَقِّ اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ بِاَنَّ لَکَ الْحَمْدُ لَااِلٰہَ اِلَّااَنْتَ الْمَنَّانُ بَدِیْعُ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ یَا ذَالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ آخر میں جو میں نے پڑھا یہ اسمِ اعظم ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے قسم کھائی ہے کہ خدا کی قسم! یہ اسمِ اعظم پڑھ کر جو دعا مانگے گا اللہ اس کی دعا کو قبول فرمائے گا۔ میں نے اس لیے آخر میں وہ اسمِ اعظم پڑھ دیا۔ اس کو تفسیر روح المعانی میں علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی لکھا ہے۔ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ