راہ محبت اور اس کے حقوق |
ہم نوٹ : |
|
فَعَرَفْتُ صِحَّۃَ الْحَدِیْثِ بِصِحَّۃِ کَشْفِہٖ وَصِحَّۃَ کَشْفِہٖ بِصِحَّۃِ الْحَدِیْثِ 8؎پس میں نے اس حدیث کی صحت کو اس جوان کے کشف کی صحت سے اور اس کے کشف کی صحت کو اس حدیث کی صحت سے جان لیایقین تو پہلے ہی تھا لیکن اب اور بڑھ گیا۔ اس لیے عرض کرتا ہوں کہ زندگی چند دن کی ہے ؎ نہ جانے بلالے پیا کس گھڑی تو رہ جائے تکتی کھڑی کی کھڑی ذکرِ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ میں ایک مراقبہ مستنبط بالحدیث تو پانچ تسبیح لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ کی پڑھ لیجیے، اور جب لَااِلٰہَ اِلَّااللہُ شروع کیجیے تو یہ مراقبہ کیجیے کہ میری لَااِلٰہَ اِلَّااللہُ عرشِ اعظم تک جارہی ہے کیوں کہ بشارت دینے والے سیّد الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم جو صادق المصدوق ہیں، اصدق القائلین ہیں، ان سے بڑھ کر کون سچا ہوگا؟ ان کی بشارت ہے کہ لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ لَیْسَ لَہَا حِجَابٌ دُوْنَ اللہِ 9؎اللہ تعالیٰ کی ذات اور لَااِلٰہَ اِلَّااللہُ میں کوئی حجاب نہیں ہے ؎ نگاہِ عشق تو بے پردہ دیکھتی ہے اسے خرد کے سامنے اب تک حجابِ عالَم ہے بس اس مراقبے سے ذکر کریں کہ میری لَااِلٰہَ اِلَّااللہُ اللہ تک جارہی ہے، ہم خود تو نہیں جاسکتے لیکن اللہ نے ہمیں اپنا قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ذکر عطا فرمایا ہے کہ ہماری روح کو اللہ اس لَااِلٰہَ اِلَّااللہُ سے اپنے تک پہنچارہے ہیں، اس ذکر کے ذریعے ہماری اﷲ سے ملاقات ہورہی ہے۔ ان شاء اللہ! چند مہینے میں آپ کہاں سے کہاں پہنچ جائیں گے۔ _____________________________________________ 8؎مرقاۃ المفاتیح: 200/3، باب ماعلی المأموم من المتابعۃ وحکم المسبوق،مطبوعۃ دارالکتب العلمیۃ 9؎جامع الترمذی:191/2، باب بعد بیان باب عقد التسبیح بالید،ایج ایم سعید۔ذکرہ بلفظ دون اللہ حجاب/ مشکوۃ المصابیح: 21/2 (2313)، باب ثواب التسبیح و التحمید، المکتبۃ الامدادیۃ، ملتان