Deobandi Books

راہ محبت اور اس کے حقوق

ہم نوٹ :

32 - 42
چاہیے اس کو ایک قصہ سے سمجھیے:ایک شخص روزانہ بھینس کا بچہ اُٹھا کر ایک فرلانگ لے جاتا تھا۔ یہاں تک کہ وہ بڑا ہوکر تین من کا ہوگیا، مگر وہ پھر بھی اسے اٹھا لیتا تھا۔ کسی نے کہا کہ بھئی! اتنا وزن کیسے اُٹھاتے ہو؟ اس نے کہا کہ جب یہ بچہ تھا تب سے اُٹھارہا ہوں، لہٰذا پتا ہی نہیں چلا، اس کا وزن بڑھتا رہا اور میری طاقت بھی بڑھتی رہی تو ایسے ہی ذکر کی مثال سمجھ لیجیے، پہلے ایک تسبیح پڑھیے، دوسرے ہفتے میں دو سو کرلیجیے۔ تیسرے ہفتے میں تین سو کرلیجیے، چوتھے ہفتے میں چار سو کرلیجیے اور پانچویں ہفتے میں پانچ سو کرلیجیے پتا بھی نہیں چلے گا۔ پھر بھی اگر کسی شخص کو کوئی عارض پیش ہے تو تین سو پڑھ لے اور اگر تین سو بھی نہیں پڑھا جاتا تو دو تسبیح پڑھ لے اور اگر بہت ہی بحرالکاہل ہے، سستی کا سمندر ہے تو ایک تسبیح پڑھ لے کیوں کہ ایک تسبیح پر بھی وعدہ ہے کہ قیامت کے دن اس کا چہرہ چاند کی طرح روشن ہوگا۔ اب اگر کوئی سو مرتبہ بھی پڑھنے کے لیے تیار نہ ہو تو بس اس کو خدا ہی سمجھائے گا، میں کچھ نہیں کہوں گا، اس کی شان میں گستاخی نہیں کروں گا کیوں کہ اللہ کے بندے ہیں، مجھ سے افضل ہیں لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اوپر اور اس پر فضل کردے لیکن یہ پانچ تسبیح بہت زبردست وظیفہ ہے، یہ اولیاء اللہ کی شاہراہ ہے، تمام مشایخ جتنے دنیا میں آئے ہیں ان کو پانچ تسبیح بتائی جاتی تھیں تو میں آپ کو سپر  ہائی وے یعنی اولیاء اللہ کی شاہراہِ اعظم دکھاکر جارہا ہوں۔ لہٰذا ذکر کا اہتمام کیجیے۔
مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ کی ایک خاص نصیحت
مگر کبھی کبھی ذرا کسی بابا یعنی کسی متبع سنت اللہ والے کے پا س بھی بیٹھ جایا کریں، مولانا رومی فرماتے ہیں کہ   ؎
ھے   بیا    در   کشتیِ   بابا   نشیں
 یعنی بابا لوگوں کی کشتی میں ضرور بیٹھا کرو، لیکن کون سا بابا؟ وہ بابا جو شریعت و سنت کے مطابق بابا ہو، وہ بابا نہیں ہو جو سمندر کے کنارے سٹّے کا نمبر بتائے، یہ بابا نہیں یابٰی ہے،  یابٰی عربی زبان کا لفظ ہے اس کے معنیٰ ہیں سرکش، نالائقی کرنے والا، تو وہ بابا نہیں ہے یابٰی ہے، بابا اصلی وہ ہے جس کا ایک تو کوئی اصلی بابا ہو یعنی اس کا بھی کوئی شیخ ہو اور اس کا شریعت و سنت پر چلنے والے سلسلے سے تعلق ہو، جو سنت و شریعت سے ہٹ جائے تو سمجھ لو وہ بابا بنانے کے قابل نہیں ہے۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 دین کا کام اللہ کی مہربانی سے ہوتاہے،قابلیت سے نہیں 7 1
3 اعمال بغیر قبولیت کے بے وزن اور بے کار ہیں 8 1
4 حضرت ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ کی علمی شان 9 1
5 راہِ محبت کے حقوق 9 1
6 حکایتِ مجنوں سے اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا سبق 9 1
7 مجنوں کی دوسری حکایت سے ذکر اللہ اورعشقِ مولیٰ کا سبق 11 1
8 اللہ تعالیٰ کی غلامی سے آزادی کا نتیجہ 13 1
9 حسنِ مجازی کے فریب کی مثال 13 1
10 اہل اللہ کے انوار و برکات 14 1
11 شیخ کے ادب کی تلقین 15 1
12 اولیاء اللہ کا ادب اللہ تعالیٰ کی نسبت کی وجہ سے ہے 16 1
13 عشق کا پیٹرول راہِ سلوک میں قا بلِ قدر ہے 17 1
14 خواجہ عزیز الحسن مجذوب رحمۃ اللہ علیہ کی شانِ محبوبیت 18 1
15 خواجہ عزیز الحسن مجذوب رحمۃ اللہ علیہ کا عشقِ شیخ 18 1
16 اہلِ محبت اللہ کا راستہ انتہائی تیزی سے طے کرلیتے ہیں 19 1
17 محبت اور آہ کی تیز رفتاری 19 1
18 ہماری آہ نامِ اللہ میں شامل ہے 20 1
19 میری شاعری میرا دردِ دل ہے 20 1
20 اولیاء اللہ کے پاس بیٹھنا اللہ کے پاس بیٹھنا ہے 21 1
21 مربیّ بنانے سے پہلے تحقیق کرلیجیے 21 1
22 نگاہِ اولیاء کی کرامت 22 1
23 درِشیخ کے آداب 23 1
24 محبت کے والہانہ آداب 23 1
25 جتنا عمدہ دل اتنی عمدہ سوچ 24 1
26 اہلِ دل پتھر دل کو لعل بنا دیتےہیں 25 1
27 کامیابی کامدار قبولیت پر ہے 25 1
28 زندہ حقیقی کو پانے کے لیے مردوں کو دل سے نکالناضروری ہے 26 1
29 اللہ کو پانے کے لیے ترکِ معصیت شرط ہے 26 1
30 توبہ کی رفتار 27 1
31 ذکر سے پہلےروح کو آبِ توبہ سے دھو لیجیے 27 1
32 سلوک طے کرنے کے لیے ذکراللہ ضروری ہے 28 1
33 پچھتر ہزار مرتبہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کی فضیلت 28 1
35 ذکرِ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ میں ایک مراقبہ مستنبط بالحدیث 29 1
36 لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ ساتوں آسمان پار کرتا ہوااللہ تک پہنچ جاتا ہے 30 1
37 مزہ نہ آنے کی وجہ سے ذکر نہ کرنا نادانی ہے 30 1
38 کمزور دماغ والوں کے لیے ہدایت 31 1
39 مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ کی ایک خاص نصیحت 32 1
40 اللہ کی صفاتِ غیر محدودہ کو زبانِ محدود بیان نہیں کر سکتی 33 1
41 گناہوں سے پاک فضاقبولیتِ دعا میں معین ہے 33 1
42 ہر عمل میں اتباعِ سنت کا اہتمام کیجیے 34 1
43 حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کااہتمامِ اتباعِ سنت 34 1
44 اصلی مریدی 34 1
45 نقلی مریدی 35 1
46 گناہوں کی آگ ایمان کے درخت کو جھلسا دیتی ہے 35 1
47 کبھی کبھار کا گناہ سدا بہار نہیں ہونے دیتا 36 1
48 اللہ کی عظمت اور محبت کے حقوق 36 1
49 رمضان المبارک میں جان لڑا کر گناہوں سے بچیں 36 1
50 تھانہ بھون کی پیری مریدی چوبیس گھنٹے کی فکر ہے 37 1
51 نفسِ اَمَّارہ بالسُّوء کا علاج 37 1
52 جرمانہ شیخ کے ہاتھ سے خیرات کرائیں 38 1
53 غیر اللہ کی یاد میں رونا نا مبارک ہے 38 1
54 وَ الَّذِیۡنَ جَاہَدُوۡا فِیۡنَا…الخ کی تفسیر 39 1
55 ہر بیماری سے شفا کے لیے ایک مجرب عمل 39 1
Flag Counter