Deobandi Books

راہ محبت اور اس کے حقوق

ہم نوٹ :

40 - 42
تھے گٹھیا کی بیماری ہوگئی، وہ علاج کے لیے امریکا گئے اور مفتی شفیع صاحب کو بھی یہی بیماری ہوگئی، انہوں نے یہاں ایک دواخانے سے علاج کرایا، بارہ آنے کی دوا تھی۔ پھر انہوں نے مجھ سے مجمع میں فرمایا کہ میں بارہ آنے روز کی دوا سے ایک دم اچھا ہوگیا اور اس سیٹھ دوست کے یہاں سیڑھیاں چڑھ کر اوپر گیا کیوں کہ وہ نیچے نہیں اُترسکتے تھے۔ تو اس نے دیکھ کر کہا کہ ارے مفتی صاحب! آپ تو بالکل اچھے ہوگئے، سیڑھی پر کیسے چڑھ گئے؟ تو میں نے کہا کہ بارہ آنے کی دوا روزانہ کھاتا تھا، اللہ نے شفا دے دی۔ تو اس نے کہا کہ میں امریکا میں بارہ لاکھ لگاکر آیا ہوں، آپ بارہ آنے کی دوا سے اچھے ہوگئے۔ تو فرمایا کہ دوا شفا نہیں دیتی، شفا خدا دیتا ہے، دوا تو ایک بہانہ، ایک ذریعہ ہے، محض ایک سبب ہے، بس اوپر والے سے رابطہ رکھو، زمین والوں کو آسمان والے سے رابطہ رکھنا چاہیے، زمین والوں کو اگر خیریت سے رہنا ہے تو آسمان والے کو خوش رکھنا چاہیے۔
اچھا اب دعا کریں کہ میرا سفر خیریت سے ہوجائے اور میں پھر آپ لوگوں کی خدمت میں پندرہ رمضان تک آجاؤں۔ اس مسجد میں اعتکاف والوں کے ساتھ بھی مجھے یہاں رہنا ہے کیوں کہ کبھی کبھی کچھ نہ کچھ گزارشات بھی کرنی ہوتی ہیں۔ اور رمضان میں بھی اسی وقت پر بیان ہوگا ان شاء اللہ۔ پہلے میں رمضان میں تقریر نہیں کرتا تھا مگر بنگلہ دیش نے مجھے سخت جان بنا دیا، کیوں کہ وہاں کچھ نہ کچھ بولنا پڑتا تھا، جس سے میرا یہ خوف نکل گیا کہ       روزے میں کیسے بیان کروں گا۔ 
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی محبت عطا فرمائے اور ہماری اولاد کو، دوستوں کو، رشتے داروں کو، سب کو اللہ اپنی نسبتِ خاصہ سے نوازش فرمائے۔ ہمارے پوتوں کو، نواسوں کو بھی اللہ صاحبِ نسبت بنائے، مجھ کو، میری اولاد کو، میری ذرّیات کو، میرے گھر والوں کو، آپ کو، آپ کے سب گھر والوں کو اللہ اولیائے صدیقین میں شامل فرمائے اور جذب فرماکر اپنا بنالے۔ اللہ! ہمارے سب گناہوں کو ہم سے چھڑادے، جتنی نافرمانی اور گناہوں کی گندگیوں میں ہمارے نفوس ملوث ہیں اللہ ہمیں ان سب سے پاک کردے، ہر گناہ سے طبعی نفرت عطا فرمادے، جیسے کسی کو پیشاب پاخانے سے نفرت ہوتی ہے، اللہ ہمیں اپنی نافرمانی اور غضب کے اعمال سے سخت نفرت عطا فرما دے،ان کی گندگی کو ہمارے دلوں میں منکشف فرمادے، خوشبو کا عادی کر دے اور گٹر لائنوں اور بدبو دار مقامات سے اور تمام بُرائیوں سے ہمیں متنفر 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 دین کا کام اللہ کی مہربانی سے ہوتاہے،قابلیت سے نہیں 7 1
3 اعمال بغیر قبولیت کے بے وزن اور بے کار ہیں 8 1
4 حضرت ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ کی علمی شان 9 1
5 راہِ محبت کے حقوق 9 1
6 حکایتِ مجنوں سے اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا سبق 9 1
7 مجنوں کی دوسری حکایت سے ذکر اللہ اورعشقِ مولیٰ کا سبق 11 1
8 اللہ تعالیٰ کی غلامی سے آزادی کا نتیجہ 13 1
9 حسنِ مجازی کے فریب کی مثال 13 1
10 اہل اللہ کے انوار و برکات 14 1
11 شیخ کے ادب کی تلقین 15 1
12 اولیاء اللہ کا ادب اللہ تعالیٰ کی نسبت کی وجہ سے ہے 16 1
13 عشق کا پیٹرول راہِ سلوک میں قا بلِ قدر ہے 17 1
14 خواجہ عزیز الحسن مجذوب رحمۃ اللہ علیہ کی شانِ محبوبیت 18 1
15 خواجہ عزیز الحسن مجذوب رحمۃ اللہ علیہ کا عشقِ شیخ 18 1
16 اہلِ محبت اللہ کا راستہ انتہائی تیزی سے طے کرلیتے ہیں 19 1
17 محبت اور آہ کی تیز رفتاری 19 1
18 ہماری آہ نامِ اللہ میں شامل ہے 20 1
19 میری شاعری میرا دردِ دل ہے 20 1
20 اولیاء اللہ کے پاس بیٹھنا اللہ کے پاس بیٹھنا ہے 21 1
21 مربیّ بنانے سے پہلے تحقیق کرلیجیے 21 1
22 نگاہِ اولیاء کی کرامت 22 1
23 درِشیخ کے آداب 23 1
24 محبت کے والہانہ آداب 23 1
25 جتنا عمدہ دل اتنی عمدہ سوچ 24 1
26 اہلِ دل پتھر دل کو لعل بنا دیتےہیں 25 1
27 کامیابی کامدار قبولیت پر ہے 25 1
28 زندہ حقیقی کو پانے کے لیے مردوں کو دل سے نکالناضروری ہے 26 1
29 اللہ کو پانے کے لیے ترکِ معصیت شرط ہے 26 1
30 توبہ کی رفتار 27 1
31 ذکر سے پہلےروح کو آبِ توبہ سے دھو لیجیے 27 1
32 سلوک طے کرنے کے لیے ذکراللہ ضروری ہے 28 1
33 پچھتر ہزار مرتبہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کی فضیلت 28 1
35 ذکرِ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ میں ایک مراقبہ مستنبط بالحدیث 29 1
36 لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ ساتوں آسمان پار کرتا ہوااللہ تک پہنچ جاتا ہے 30 1
37 مزہ نہ آنے کی وجہ سے ذکر نہ کرنا نادانی ہے 30 1
38 کمزور دماغ والوں کے لیے ہدایت 31 1
39 مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ کی ایک خاص نصیحت 32 1
40 اللہ کی صفاتِ غیر محدودہ کو زبانِ محدود بیان نہیں کر سکتی 33 1
41 گناہوں سے پاک فضاقبولیتِ دعا میں معین ہے 33 1
42 ہر عمل میں اتباعِ سنت کا اہتمام کیجیے 34 1
43 حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کااہتمامِ اتباعِ سنت 34 1
44 اصلی مریدی 34 1
45 نقلی مریدی 35 1
46 گناہوں کی آگ ایمان کے درخت کو جھلسا دیتی ہے 35 1
47 کبھی کبھار کا گناہ سدا بہار نہیں ہونے دیتا 36 1
48 اللہ کی عظمت اور محبت کے حقوق 36 1
49 رمضان المبارک میں جان لڑا کر گناہوں سے بچیں 36 1
50 تھانہ بھون کی پیری مریدی چوبیس گھنٹے کی فکر ہے 37 1
51 نفسِ اَمَّارہ بالسُّوء کا علاج 37 1
52 جرمانہ شیخ کے ہاتھ سے خیرات کرائیں 38 1
53 غیر اللہ کی یاد میں رونا نا مبارک ہے 38 1
54 وَ الَّذِیۡنَ جَاہَدُوۡا فِیۡنَا…الخ کی تفسیر 39 1
55 ہر بیماری سے شفا کے لیے ایک مجرب عمل 39 1
Flag Counter