راہ محبت اور اس کے حقوق |
ہم نوٹ : |
|
اس وعظ کا تعارف ہر مسلمان کے دل میں اللہ اور اس کے رسول کی کسی نہ کسی درجے میں محبت ہوتی ہے۔ لیکن اس محبت میں ترقی کی راہ اولیاء اللہ دِکھاتے ہیں وہی دنیا کی عارضی چمک دمک سے جنت کی دائمی نعمتوں پر نظر کراتے ہیں۔ ان سب سے بڑھ کر خدا کی یہ محبوب ترین ہستیاں نعمتیں دینے والے مولیٰ کی معرفت و محبت کے حصول کا ذریعہ ہوتی ہیں۔ شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے وعظ ’’راہ محبت اور اس کے حقوق‘‘ میں اسی بات کا ذکر ہے کہ جس طرح اللہ تعالیٰ کی ذات قیمتی اور بے مثل ہے اسی طرح ان کی محبت کو حاصل کرنے والی راہ بھی قیمتی اور بے مثل ہے لہٰذا اس راہ پر چلنے کے حقوق و آداب کا لحاظ رکھنا لازمی ہے۔ حضرت اقدس نے ان حقوق اور آداب کو قرآن و حدیث کی روشنی میں نہایت تفصیل کے ساتھ بڑے دل سوز اور دل نشیں انداز میں بیان فرمایا ہے۔