راہ محبت اور اس کے حقوق |
ہم نوٹ : |
|
ناراض ہوتا ہے۔ کسی کو اپنے بچے یاد آئیں، اپنی بیوی یاد آئے، حلال کاروبار یاد آئے تو پھر کوئی حرج نہیں ہے۔ ہاں! کسی کو ٹیڈیاں یاد آئیں،غیراللہ یاد آئے غرض ہر نافرمانی کی جو یادیں ہیں وہ بہت خطرناک ہیں۔ لیکن اگر گناہ کا تقاضا پیدا ہو اور غیر اللہ یاد آئے اس وقت اس تقاضے کو دبا کر مجاہدہ اختیار کرنا سُبُلَنَا کی بشارت ہے۔ وَ الَّذِیۡنَ جَاہَدُوۡا فِیۡنَا…الخ کی تفسیر جو لوگ اللہ کے راستے میں گناہ سے بچنے کا غم اٹھاتے ہیں، دور دور سے مشقت اُٹھاکر دین کی مجلس میں آتے ہیں تو ان کے لیے لَنَہۡدِیَنَّہُمۡ سُبُلَنَا کی بشارت ہے کیوں کہ وہ وَالَّذِیۡنَ جَاہَدُوۡا فِیۡنَا کرکے آتے ہیں، اَلَّذِیْنَ اسم موصول یہاں شرط ہےاور لَنَہۡدِیَنَّہُمۡ سُبُلَنَا اس کی جزا ہے، اور فِیْنَا کی چار تفسیریں ہیں: ۱)… اَیْ فِی ابْتِغَاءِ مَرْضَاتِنَا جو ہماری رضا تلاش کرتے ہیں۔ ۲)… فِیْ نُصْرَۃِ دِیْنِنَا جو دین کی نصرت اور مدد کے لیے مشقت اُٹھاتے ہیں۔ ۳)… فِی امْتِثَالِ اَوَامِرِنَا جو اللہ تعالیٰ کے اوامر یعنی احکام کو بجالاتے ہیں۔ ۴)… فِی الْاِنْتِھَاءِ عَنْ مَّنَاہِیْنَا 10؎ اور نافرمانی سے بچتے ہیں۔ ہر بیماری سے شفا کے لیے ایک مجرب عمل آخر میں آپ کو تمام جسمانی بیماریوں سے شفا کے لیے ایک مجرب عمل بتاتاہوں: (۱)سورۂ فاتحہ ۱۱مرتبہ(۲)پھر یَا سَلَامُ ۱۴۲مرتبہ (۳)پھرسورۂ فلق ۳مرتبہ، (۴)پھرسورۂ ناس ۳ مرتبہ،اوراوّل و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کرپانی پر دم کرکے مریض کو پلائیں، ان شاء اللہ معمولی دوا سے شفا ہوجائے گی۔ شفا دوا سے نہیں حکم خدا سے ہوتی ہے مفتی اعظم پاکستان حضرت مفتی محمد شفیع صاحب کے ایک خاص مرید کو جو کہ کروڑ پتی _____________________________________________ 10؎التفسیر المظہری:95/8، العنکبوت(69) بلوجستان بک دبو