راہ محبت اور اس کے حقوق |
ہم نوٹ : |
|
توبہ کی رفتار مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ؎ مرکبِ توبہ عجائب مرکب است توبہ اور آہ اتنی زبردست اور تیز سواری ہے کہ آج تک ایسا کوئی ہوائی جہاز تیار نہیں ہوا کہ ہم نے جس وقت توبہ کی، توبہ کا جہاز اسی وقت ہماری آہ کو اُڑا کر عرش تک گیا ؎ بر فلک تازد بہ یک لحظ ز پست شہوت کی گٹر لائنوں، پستیوں اور گندی حالت سے توبہ کی برکت سے توبہ کا جہاز عرشِ اعظم تک لے جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ سے ملادیتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اِنَّ اللہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیۡنَ 6؎ میں توبہ کرنے والے کو صرف معاف ہی نہیں کرتا بلکہ اس کا پیار بھی لے لیتا ہوں، اس کو اپنا محبوب بھی بنالیتا ہوں۔ دنیا والے تو صرف معاف کرتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ معاف کرنے کے بعد اس کو اپنا پیارا بھی بنالیتے ہیں۔ دیکھی آپ نے توبہ کی برکت۔ دو رکعت توبہ پڑھ کر بالغ ہونے کے وقت سے لے کر آج تک کے گناہوں سے معافی مانگیے کہ اے خدا! ہم جب سے بالغ ہوئے ہیں، مکلف ہوئے ہیں، ہمارے کانوں سے گانا سننے کے گناہ، آنکھوں سے عورتوں کو دیکھنے کے گناہ، زبان سے غیبت کرنے کے گناہ، دل میں گندے خیالات پکانے کے گناہ غر ض سر سے پیر تک کے ہمارے سارے گناہوں کو معاف فرمادیجیے اور ہمیں تمام گناہوں سے حفاظت نصیب فرما دیجیے، ترکِ گناہ کی توفیق دے دیجیے۔ ذکر سے پہلےروح کو آبِ توبہ سے دھو لیجیے اب گناہوں سے معافی مانگنے کے بعد ذکر شروع کریں۔ کیوں صاحب! آپ جب عطر لگاتے ہیں تو پہلے کپڑا دھوتے ہیں یا نہیں؟ میلا کپڑا بدلتے ہیں یا نہیں؟ یا میلے کپڑے پر عطر لگاتے ہیں۔ بس اسی طرح اللہ کا نام لینے سے پہلے دو رکعت توبہ پڑھ کر روح کو دھولیجیے، روح کو غسل دیجیے،چاہے سر پر ایک لاکھ سمندر کا پانی ڈال لو لیکن اس سے روح پاک نہیں ہوگی جب _____________________________________________ 6؎البقرۃ: 222