Deobandi Books

فضائل مسواک - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

24 - 47
حضرت ابنِ سباق فرماتے ہیں کہ ایک بار جمعہ کے دن حضور ﷺ نے فرمایا کہ اے مسلمانو! اللہ تعالیٰ نے اس دن کو تمہارے لیے عید بنایا ہے، اس لیے غسل بھی کرو اور اگر خوشبو ہو تو خوشبو بھی لگاؤ، اور (جمعہ کے دن) تم پر مسواک کرنا ضروری ہے۔
۲۔ وَعَنْ أَبِي ہُرَیْرَۃَؓ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہ ِﷺ قَالَ: مَنِ اغْتَسَلَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ، وَاسْتَنَّ، وَمَسَّ طِیْبًا إِنْ کَانَ عِنْدَہُ، وَلَبِسَ مِنْ أَحْسَنِ ثِیَابِہِ، ثُمَّ خَرَجَ، حَتّٰی یَأْتِيَ الْمَسْجِدَ، فَلَمْ یَتَخَطَّ رِقَابَ النَّاسِ، ثُمَّ رَکَعَ مَا شَائَ اللّٰہُ أَنْ یَّرْکَعَ، وَأَنْصَتَ إِذَا خَرَجَ الإِْمَامُ، کَانَتْ کَفَّارَۃٌ لِمَا بَیْنَہَا وَبَیْنَ الْجُمُعَۃِ الَّتِيْ قَبْلَہَا۔2
حضرت ابوہریرہ ؓ سے منقول ہے کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے جمعہ کے دن غسل کیا اور مسواک کی اور خوشبو لگائی اور عمدہ کپڑے پہنے پھر وہ مسجد میں آیا اور لوگوں کی گردنوں پر سے نہیں اُترا، بلکہ نماز پڑھی اور امام کے آنے کے بعد خاموش رہا تو حق تعالیٰ شانہٗ اس کے تمام گناہوں کو جو اس پورے ہفتہ میں ہوئے تھے معاف فرما دیتے ہیں۔
فائدہ: پہلی حدیث میں جمعہ کے دن کے لیے تین اہم ادب ارشاد فرمائے ہیں۔ اوّل غسل کرنا، دوسرے خوشبو لگانا، تیسرے مسواک کرنا۔ اسی طرح دوسری حدیث میں بھی جمعہ کے آداب کا ذکر ہے، اس میں بھی مسواک کو بیان کیا گیا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جمعہ کے دن مسواک کرنا خاص طور پر باعثِ فضیلت ہے اسی لیے اس کو نہایت اہتمام سے بار بار بیان کیا گیا ہے۔ حضرت ابو ایوب ؓ کی روایت ہے کہ حضور اقدس ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص بھی تم میں سے جمعہ کے دن (نماز کے لیے) آئے اس کو غسل کرلینا چاہیے۔ اور اگر خوشبو ہو تو اس کے لگانے میں کو ئی حرج نہیں، اور تمہارے لیے مسواک کرنا ضروری ہے‘‘۔ سہل بن حنیف ؓ فرماتے ہیں حضور ﷺ کا ارشاد ہے کہ مسواک اور غسل جمعہ کے حقوق میں ہیں۔ اور جس کے پاس خوشبو ہو اس کو خوشبو بھی لگانا چاہیے۔ ایک اور روایت حضرت ابوہریرہ ؓ کی ہے، فرماتے ہیں کہ ایک بار جمعوں میں سے ایک جمعہ میں حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’اے مسلمانوں کے گروہ! بے شک اللہ جل شانہٗ نے اس دن کو تمہارے لیے عید بنایا ہے، پس غسل کرنا چاہیے، اور مسواک کرنا تمہارے لیے ضروری ہے‘‘۔
حضرت ثوبان ؓ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’ہر مسلمان پر مسواک کرنا، جمعہ کے دن نہانا اور اپنے اہل خانہ کی خوشبو استعمال کرنا (اگر ہو) حق ہے‘‘۔ بعض ۔ُعلما  ان ہی روایات کی بنا پر جمعہ کے دن مسواک کو فرض اور لازم قرار دیتے ہیں۔ ’’زاد المعاد‘‘ میں لکھا ہے کہ جمعہ اور عیدین میں چوں کہ خاص اجتماع ہوتا ہے اس لیے اور ایام کی نسبت ان دنوں میں خصوصیت کے ساتھ مسواک کا اہتمام کرنا چاہیے۔1 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف ِ آغاز 1 1
3 مسواک کی فضیلت قرآن سے 2 2
4 مسواک کی اہمیت احادیث کی روشنی میں 4 2
5 مسواک اور فطرت 4 4
6 ۱۔ مونچھیں کترنا 5 4
7 یہاں جن دس اُمور کو فطرت سے شمار کیا گیا ہے وہ اپنی مختصر تشریح کے ساتھ حسبِ ذیل ہیں 5 4
8 ۲۔ ڈاڑھی بڑھانا 6 4
9 ۳۔ مسواک کرنا 7 4
10 ۴۔ ناک میں پانی دینا 7 4
11 ۵۔ ناخن تراشنا 7 4
12 ۶۔ انگلیوں کے جوڑ کا دھونا 8 4
13 ۷۔ بغل کے بال اکھاڑنا 8 4
14 ۸۔ عانہ کے بال مونڈنا 8 4
15 ۹۔ انتقاصِ ماء یعنی استنجا کرنا 8 4
16 ۱۰۔ کلی کرنا 8 4
17 انبیا کی سنت 8 1
18 طہارت کے اقسام 10 17
19 حق تعالیٰ کی خوشنودی 10 17
20 احتمالِ فرضیت 11 17
21 وصیتِ جبرئیل ؑ 12 17
22 احتمالِ وحی 12 17
23 زنا سے حفاظت 12 17
24 حضور ﷺ پر مسواک کی فرضیت 13 17
25 سونے سے پہلے مسواک 13 17
26 رات میں مسواک 15 17
27 خواب میں مسواک 15 17
28 بیداری کے بعد مسواک 16 17
29 تہجد کے لیے مسواک 17 17
30 رات میں نماز کے بعد مسواک 18 17
31 سحر کے وقت مسواک 18 17
32 گھر میں داخل ہوتے وقت مسواک 19 17
33 کھانے سے پہلے اور بعد میں مسواک 20 17
34 تلاوتِ قرآن کے لیے مسواک 20 17
35 بادشاہ کی مسواک رعیت کے سامنے 21 1
36 دانت زرد ہونے کے وقت مسواک 22 35
37 موت سے پہلے مسواک 22 35
38 جمعہ کے دن مسواک 23 35
39 روزے میں مسواک 25 35
40 حالتِ احرام میں مسواک 25 35
41 عورت کی مسواک 25 35
42 میاں بیوی کی مسواک 26 35
43 سفر اور اہتمامِ مسواک 27 35
44 مسواک اور توشۂ سفر 27 35
45 مسواک کا ساتھ رکھنا 27 35
46 نماز میں زیادتی ثواب 28 35
47 مسواک نہ کرنے پر وعید 30 35
48 ایک عبرت ناک واقعہ 30 35
49 مسواک صحابہ ؓ کی نظر میں 31 1
50 نصف ایمان 31 49
51 مسواک پر مداومت 31 49
52 مسواک اور فصاحت 31 49
53 مسواک سے حافظہ میں اضافہ 32 49
54 مسواک اور شفا 32 49
55 فرشتوں کا مصافحہ 32 49
56 دس خصلتیں 33 49
57 مسواک کی اہمیت ۔ُعلماکے نزدیک 33 1
58 حضرت شبلی ؒ کا واقعہ 33 57
59 شوکانی کی تصریح 34 57
60 علامہ شعرانی ؒ کا عہد 34 57
61 علامہ عینی کا ارشاد 35 57
62 شیخ محمد ؒکی تحریر 36 57
63 حضرت ابراہیم نخعی ؒ کا خواب 36 57
64 حضرت عبداللہ بن مبارک ؒ کی فتح 36 57
65 مسواک کے آداب 37 1
66 مسواک کے اوقات 39 65
67 وضو میں مسواک 40 65
68 وضو میں مسواک کا وقت 40 65
69 مسواک کی لکڑی 40 65
70 مسواک پکڑنے کا طریقہ 41 65
71 مسواک کی نیت 41 65
72 مسواک کرنے کی کیفیت 41 65
73 انگلی سے مسواک 42 65
74 مسواک کی دُعا 43 65
75 برش اور مسواک 43 65
76 منجن کا استعمال 43 65
77 چند مختلف آداب 44 1
78 ادب ۱ 44 77
79 ادب ۲ 44 77
80 ادب ۳ 44 77
81 ادب ۴ 44 77
82 ادب ۵ 44 77
83 ادب ۶ 44 77
84 ادب ۷ 44 77
85 ادب ۸ 44 77
86 ادب ۹ 44 77
87 ادب ۱۰ 44 77
88 ادب ۱۱ 44 77
89 ادب ۱۲ 44 77
90 ادب ۱۳ 44 77
91 ادب ۱۴ 45 77
92 ادب ۱۵ 45 77
93 مسواک کے فوائد 45 1
94 چند مسئلے 47 1
95 مسئلہ۱ 47 94
96 مسئلہ۲ 47 94
97 مسئلہ۳ 47 94
98 مسئلہ۴ 47 94
99 مسئلہ۵ 47 94
100 مسئلہ۶ 47 94
101 مسئلہ۷ 47 94
102 مسئلہ۹ 47 94
Flag Counter